International

حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملہ، اسرائیل میزائل نہ روک سکا، 16 افراد زخمی

حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملہ، اسرائیل میزائل نہ روک سکا، 16 افراد زخمی

یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنےمیں ناکام ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کی جانب سے تل ابیب پر داغے گئے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی ہوئے تل ابیب پر میزائل حملے کے بعد حوثی عہدیدار ہزم الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اسرائیلی دفاعی نظاموں کی ناکامی کا مطلب ہے کہ صیہونی دشمن کا قلب اب محفوظ نہیں رہا، اربوں ڈالر کی لاگت سے بنائے گئے دفاعی نظام کا اب کوئی فائدہ نہیں۔ دوسری جانب یمن سے اسرائیل پر ہونے والے حملے کے بعد صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ جب ہم حوثیوں پر حملہ کرتے ہیں تو ہم پوری دنیا کی طرف سے کر رہے ہوتے ہیں، امریکا اور دیگر اتحادی اس بات کو بخوبی جانتے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے جمعے کے روز حوثی ملیشیا کو حزب اللہ جیسے انجام کی دھمکیاں دی تھیں۔ نیتن یاہو نے باور کرایا کہ اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کو نہایت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ اسرائیل کے مذکورہ دونوں عہدے داران نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا ایران کے محور میں باقی آخری اور واحد بازو ہے۔ ان کا اشارہ لبنان میں حزب اللہ اور غزہ کی پٹی میں حماس پر حملوں اور انھیں کمزور کرنے کی جانب تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments