کوالا لمپور: ملائیشیا نے تقریباً 10سال قبل لاپتا ہونے والے مسافر طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ملائیشین وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ لاپتا طیارےکی تلاش دوبارہ شروع کرنے کے لیے اوشن انفنٹی کے ساتھ معاہدہ ہواہے، اوشن انفنٹی کو طیارے کا ملبہ ملنے پر 7 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ 8 مارچ 2014 کو 227 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان پر مشتمل ملائیشین ائیر لائنز کا طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحرِ ہند کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ ڈیٹا کےمطابق طیارہ آخری مرتبہ آسٹریلوی شہر پرتھ سے مغرب میں بحر ہند کے اوپر دیکھا گیا تھا۔ ملائیشیا کے حکام کی جانب سے جاری کیے جانے والے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق طیارہ آسٹریلیا کے جنوب مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ ملائیشیا ائیر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام فضائی تاریخ کے سب سے بڑے زیرِ آب آپریشنز میں سے ایک تھا اور اس میں آسٹریلیا، ملائیشیا اور چین جیسے ممالک شامل تھے۔ اس آپریشن کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار مربع کلو میٹر کے علاقے میں طیارے کا ملبہ تلاش کیا گیا جس میں اندازاً 120 ملین ڈالر کی لاگت آئی اور اسے 1046 دنوں کی تلاش کے بعد جنوری 2017 میں بند کر دیا گیا تھا۔
Source: social Media
آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو کرپشن کے جرم میں ایک اور سزا
امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا
حکومت جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو سری لنکا آنے سے روکے: سول سوسائٹی
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کے قتل کے مجرموں کو سزائیں
شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان یو این امن مشن میں توسیع
نو مئی کے مظاہرے: پاکستانی فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو دو سے 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں
10 سال قبل لاپتا ہونیوالے ملائیشین طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ طے
امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، اخراجات کا بل ایوان نمائندگان میں منظور
حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملہ، اسرائیل میزائل نہ روک سکا، 16 افراد زخمی
ایلون مسک کا جرمن چانسلر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
جرمنی میں کرسمس بازار پر حملہ، کار ہجوم پر چڑھا دی، 2 ہلاک
یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد پر دھاوا؛ آگ لگا دی
’غزہ میں انسانیت سوز کارروائیوں کی عالمی عدالت میں تحقیقات‘، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
اسرائیل کے ساتھ کھلی جنگ کی حالت میں ہیں : حوثی سربراہ