International

امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا

امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا

امریکہ نے شام کے نئے رہنما احمد الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ختم کر دی ہے۔ حال ہی میں امریکی سفارتکاروں کی ہیئت تحریر الشام کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ باربرا لیف نے بتایا ہے کہ امریکی حکام نے الشرع سے ’مثبت‘ بات چیت کی ہے اور وہ ’عملیت پسند‘ معلوم ہوئے ہیں۔ دو ہفتے قبل بشار الاسد کی شام سے بے دخلی کے بعد ایک امریکی وفد نے دمشق کا دورہ کیا ہے۔ تاہم واشنگٹن اب تک ہیئت تحریر الشام کو دہشتگرد گروہ تصور کرتا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ سفارتکاروں نے ’طاقت کی منتقلی کے ان اصولوں‘ پر بات چیت کی جن کی امریکہ حمایت کرتا ہے جبکہ علاقائی واقعات کے علاوہ یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ نام نہاد دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکام اِن امریکی شہریوں کے بارے میں معلومات مانگ رہے ہیں جو اسد دور میں لاپتہ ہوئے۔ ان میں صحافی آسٹن ٹائس شامل ہیں جنھیں 2012 کے دوران دمشق سے اغوا کیا گیا۔ سائیکو تھراپسٹ مجد كم الماز 2017 کے دوران گمشدہ ہوئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments