International

جرمنی میں کرسمس بازار پر حملہ، کار ہجوم پر چڑھا دی، 2 ہلاک

جرمنی میں کرسمس بازار پر حملہ، کار ہجوم پر چڑھا دی، 2 ہلاک

جرمنی کے شہر ماکدے برگ میں ایک شخص نے ہجوم پر کار چڑھا دی جس سے 2 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس بازار پر حملے میں ملوث سعودی شہری گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار شخص پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہے اور 2006 سے جرمنی میں رہائش پذیر ہے۔ واقؑے کے بعد پولیس نے علاقے کو سیل کردیا اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دوسری جانب جرمن چانسلر اولف شولز نے عوام کرسمس بازاروں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرسمس مارکیٹ کے واقعے نے بدترین تشویش کوجنم دیا ہے، میری ہمدریاں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments