International

بشار حکومت کا سقوط ، مشہور شامی اداکار کی 12 برس بعد وطن واپسی

بشار حکومت کا سقوط ، مشہور شامی اداکار کی 12 برس بعد وطن واپسی

شامی حکومت کے سقوط اور بشار الاسد کے رخصت ہو جانے کے چند روز بعد معروف شامی اداکار مکسیم خلیل وطن واپس آ گئے ہیں۔ ان کی دمشق آمد کی خبر سوشل میڈیا پر سر فہرست ہو گئی۔ مکسیم اور ان کی اہلیہ 2011 میں عوامی احتجاج شروع ہونے کے بعد شام سے کوچ کر گئے تھے۔ مکسیم خلیل نے عربی ڈرامہ سیریل "ابتسم أيها الجنرال" (اے جنرل ذرا مسکراؤ تو) میں شامی صدر بشار الاسد کا کردار ادا کیا تھا۔ مکسیم نے وطن واپسی کے بعد ایک وڈیو کلپ میں اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ انھوں نے شامی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ لوگوں کو بہت مبارک ہو". اس وڈیو کلپ کو بنانے والے صحافی ہادی العبد اللہ نے کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "جنرل مسکراتا ہوا واپس آ گیا"۔ شامی اداکار کا یہ وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر وائرل ہو گیا۔ مکسیم خلیل نے 2021 میں انکشاف کیا تھا کہ بشار الاسد حکومت کے حامیوں کی جانب سے انھیں کئی دھمکیاں موصول ہوئیں جن کے بعد وہ شام سے کوچ کرنے پر مجبور ہو گئے۔ مکسیم شامی حکومت کے مخالف رہے ہیں۔ مکسیم اور ان کی اہلیہ سوسن ارشید کا شمار بشار حکومت کے مخالف شامی فن کاروں میں کیا جاتا تھا۔ انھوں نے تقریبا 12 سال شام سے باہر گزارے۔ سال 2021 میں مکسیم کی والدہ فوت ہو گئی تھیں تاہم وہ ان کے جنازے میں شریک نہیں ہو سکے۔ یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل "ابتسم أيها الجنرال" کو پہلی مرتبہ 2023 کے رمضان میں نشر کیا گیا تھا۔ اس کی عکس بندی ترکیہ میں ہوئی اور اس میں کام کرنے والے زیادہ تر اداکار شام میں بشار حکومت کے مخالفین رہے۔ اس کے ہدایت کار عروہ محمد اور مصنف سامر رضوان تھے۔ نمایاں اداکاروں میں مكسيم خليل، عبد الحكيم قطيفان اور سوسن ارشيد شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی ایک ظالم حکمراں خاندان کے گرد گھومتی ہے جس نے ملک کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ بعد ازاں دونوں بھائیوں کے بیچ تنازع نے جنم لیا کہ باپ کی جگہ ملک کا صدر کون بنے گا۔ تنازع کی روشنی میں اقتدار اور ملک میں نفوذ سے متعلق رسہ کشی کے حالات کو دکھایا گیا جب کہ ملکی مفاد اور ہم وطنوں کے حقوق کو پس پشت ڈال دیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments