International

یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد پر دھاوا؛ آگ لگا دی

یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد پر دھاوا؛ آگ لگا دی

مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کے حصار میں ایک مسجد ’’الولیدین‘‘ پر حملہ کردیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے سلفیت میں ایک مسجد کو آگ لگانے کی ناپاک حرکت کی گئی ہے۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد کی دیواروں پر "بدلہ" اور "عربوں کی موت" جیسے نفرت انگیز اور نسل پرستانہ نعرے عبرانی میں اسپرے سے لکھے۔ سلفیت کے گورنر نے تصدیق کی کہ یہ مکروہ کام یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی مدد سے کیا اور ان کے حصار میں ہی واپس چلے گئے۔ گاؤں کے ایک رہائشی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ آباد کاروں نے "مسجد کے داخلی دروازے کو آگ لگا دی اور اس کی دیواروں پر عبرانی نعرے لکھے۔ ایک اور رہائشی نے بتایا کہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھایا تاہم اس کوشش کے دوران مسجد کا ایک حصہ جل گیا۔ رام اللہ میں فلسطین کی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے نسل پرستی کی ایک صریح کارروائی اور اسرائیل کی انتہا پسند دائیں بازو کی حکمران حکومت کی دہشت گردی قرار دیا۔ ادھر اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے آگاہ ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے مغربی کنارے میں اس سے قبل یہودی آباد کار متعدد فلسطینیوں پر حملے کرکے انھیں قتل اور زخمی بھی کرچکے ہیں۔ جس پر امریکا سمیت عالمی قوتوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث یہودیوں پر پابندیاں بھی عائد کیں اور اسرائیل کو خبردار بھی کیا تھا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments