International

جنوبی وزیرستان: پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 16 اہلکار جاں بحق

جنوبی وزیرستان: پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 16 اہلکار جاں بحق

پاکستان کے افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 16 اہلکار جان بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے تاحال اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے جنوبی وزیرستان میں تعینات عہدے داروں نے غیر ملکی خبر رساں اداروں سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر واقعے کی تصدیق کی ہے۔ انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی سرحدی چوکی لتا سر پر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب حملہ کیا جب کہ حملے میں جدید خودکار ہتھیار استعمال کیے گئے۔ چیک پوسٹ پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب افغانستان سے ملحقہ ایک اور قبائلی ضلع باجوڑ میں مقامی لوگوں نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ڈانقول پولیس چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع دو صوبوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں حالیہ عرصے میں اضافہ ہوا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments