Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

سوشل میڈیا صارفین مجھ پر تنقید کرکے کما رہے ہیں تو مسئلہ نہیں، سلمان خان

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سوشل میڈیا صارفین مجھ پر تنقید کرکے کما رہے ہیں تو مسئلہ نہیں، سلمان خان
سوشل میڈیا صارفین مجھ پر تنقید کرکے کما رہے ہیں تو مسئلہ نہیں، سلمان خان — November 21, 2026
سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بنا کر کما رہے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ب میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے اپنی فلم ’ماتروبھومی‘ کی پرومشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں سے دیکھ رہا ہوں اور میری ٹیم نے بتایا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھائی واپسی آئیں لیکن آخری پانچ چھ فلموں میں انہیں کیا ہوگیا ہے وہ اپنے دوستوں کی نہیں سنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ساتھ ہی جب ماتروبھومی کا ٹریلر ریلیز ہوا تو کہا گیا کہ نہیں یہ نہیں آئندہ فلم میں دیکھیں گے، کسی بھی کتاب کو کور سے جج نہ کریں۔

سلمان خان نے کہا کہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بھائی میں انرجی باقی نہیں رہی، وہ کام کو لے کر سنجیدہ نہیں ہیں، اداکار نے کہا کہ اگر یہ سب کرکے کسی کے فالوورز بڑھ رہے ہیں وہ کما رہے ہیں کوئی بات نہیں ہے۔
اداکار نے کہا کہ جو کرنا ہیں کریں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن بس اپنے والدین کی بات سنیں اور ان کی عزت کریں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور چترانگدھا سنگھ کی ایکشن فلم کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا ہے جسے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اپروا لاکھیا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس میں سلمان کے ساتھ چترانگدھا سنگھ مرکزی کردار میں موجود ہیں اور ’ماتروبھومی‘ کو سلمان خان فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بنا کر کما رہے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn