Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

عرب اتحاد کی حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز اڈے تباہ

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

عرب اتحاد کی حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز اڈے تباہ
عرب اتحاد کی حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز اڈے تباہ — November 21, 2026
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم عرب عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جمعے کی صبح اتحادی فورسز نے عسکری کارروائیاں کرتے ہوئے حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز اڈوں کو نشانہ بنایا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق المالکی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتحادی افواج کی کارروائیوں کا مقصد خطرے کے ذرائع کو تباہ اور غیرموثر بنانا ہے تاکہ یمن اور سعودی عرب میں شہریوں کو نشانہ بنائے جانے والی کارروائیوں کی روک تھام کی جا سکے۔
اتحاد کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران حوثیوں کی عسکری سرگرمیوں میں معاونت کے لیے مخصوص 7 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے لانچنگ پلیٹ فارمز اور 6 ورکشاپس کو بھی تباہ کیا گیا جہاں ڈرونز کو اسمبل کیا جاتا تھا۔
المالکی کا کہنا تھا کہ صنعاء میں حوثی ملیشیا کے ایک اہم سپلائی ڈپو کو بھی غیرموثر بنا دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران حدیدہ بندرگاہ پر اسلحہ اور بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی اور سمگلنگ کے لیے مخصوص مقامات اور صلاحیتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حوثی دہشت گرد ملیشیا کی عسکری سرگرمیوں میں معاون اہم تنصیبات اور خطرے کے ذرائع کو غیرموثر بنانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ جس میں صنعاء، تعز اور صعدہ صوبوں میں عسکری اہداف اور بیلسٹک میزائلوں کے آپریشنز کو تباہ کرنا بھی شامل ہے۔
قبل ازیں اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں الحدیدہ بندرگاہ کے حوالے سے یمنی شہریوں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ سلامتی کے پیش نظر علاقے کو خالی کردیں۔

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم عرب عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جمعے کی صبح اتحادی فورسز نے عسکری کارروائیاں کرتے ہوئے حوثیوں کے بیلسٹک میزا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn