Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: سفارتی سطح پر رابطے کے بعد پاکستان کا بیان

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: سفارتی سطح پر رابطے کے بعد پاکستان کا بیان
اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: سفارتی سطح پر رابطے کے بعد پاکستان کا بیان — November 21, 2026
جنیوا میں پاکستان کے مندوب نے ایک اسرائیلی سفارت کار کی اسناد وصول کیں جس کے بعد پاکستان نے جمعہ کے روز کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کے مؤقف میں ہنوز کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ یہ اسناد اقوامِ متحدہ کے ’کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ‘ (تخفیفِ اسلحہ کانفرنس) کے صدر کی حیثیت سے وصول کی گئیں۔ ساتھ ہی پاکستان نے اس ماہ کے آخر میں سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ سہ فریقی دفاعی معاہدے پر مذاکرات کی بھی تصدیق کی۔

جیسا کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان کوئی باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں تو مذکورہ بالا وضاحت دونوں ممالک کے سفارت کاروں میں ایک رابطے پر اٹھنے والے سوالات کے بعد سامنے آئی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب طاہر حسین اندرابی نے اسرائیل کے نئے نمائندہ جوناتھن پیلیڈ کی اسناد صرف تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کے صدر کی سرکاری حیثیت سے وصول کیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا، "یہ مکمل طور پر ایک ضابطے کی کارروائی تھی جو کانفرنس کی جانب سے انجام پائی۔ اس میں کوئی دوطرفہ رابطہ شامل نہیں تھا اور یہ تبادلہ مکمل طور پر کانفرنس کے تناظر میں ایک رسمی کارروائی تھی جس کا پاکستان کے قومی مؤقف پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔"

تخفیفِ اسلحہ کانفرنس جو 1979 میں قائم کی گئی تھی، 65 رکن ممالک پر مشتمل ایک کثیر الجہتی فورم ہے جس کا کام بین الاقوامی سطح پر اسلحے کا کنٹرول اور تخفیفِ اسلحہ کے معاہدوں پر مذاکرات کرنا ہے۔ اس کی صدارت باری باری رکن ممالک کو ملتی ہے۔

اس موقع پر ترجمان دفترِ خارجہ نے ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے لیے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا۔

یہ وضاحت اس دوران سامنے آئی ہے جب اسلام آباد نے غزہ میں دوبارہ شروع کردہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی اور اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے اور پائیدار امن قائم کرنے کے لیے ہونے والی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں اسرائیلی ٹینک وسطی غزہ میں داخل ہوئے۔ اسرائیل اور حماس دونوں کی جانب سے خلاف ورزیوں کے الزامات کے درمیان جنگ بندی کو مسلسل مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

خان نے کہا، "پاکستان وسطی غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ فوجی کشیدگی میں اضافہ جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی اور غزہ میں امن کو مستحکم کرنے کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہے۔"

پاکستان نے غزہ کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزراء خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کے ایرانی مطالبے کی بھی حمایت کی ہے۔ خان نے کہا، مسئلہ فلسطین پر اسلام آباد اور تہران کا مؤقف یکساں ہے۔

انہوں نے کہا، "دونوں ممالک آزادی فلسطین کے پرزور حامی رہے ہیں اور پاکستان اس کے لیے ہر ممکن طریقے سے اپنا کردار ادا کرے گا۔"

ترجمان نے الگ بیان میں تصدیق کی ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نومبر کے آخر میں اسلام آباد میں ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں جس کا مقصد سہ فریقی دفاعی معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لینا اور اس کے نفاذ پر باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔

جنیوا میں پاکستان کے مندوب نے ایک اسرائیلی سفارت کار کی اسناد وصول کیں جس کے بعد پاکستان نے جمعہ کے روز کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کے مؤقف میں ہنوز کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ یہ اس...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn