Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی — November 21, 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

ملائیشیا میں کھیلے میچ میں سفیان خان کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان نے کینیڈا کو پانچ کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔

میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں، تاہم دوسرے کوارٹر کے تیسرے منٹ، یعنی میچ کے 18ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی۔

ہاف ٹائم پر پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے اپنی برتری مزید مستحکم کی اور 37ویں منٹ میں محمد عماد نے فیلڈ گول کرکے اسکور 0-2 کردیا۔

کینیڈا نے تیسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں واپسی کی کوشش کی اور 45ویں منٹ میں کیرن رابنسن نے گول کرکے پاکستان کی برتری دو ایک کردی۔

تاہم آخری کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مزید تین گول داغ دیے۔

48ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا گول اسکور کیا، جبکہ 52ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کی برتری چار ایک کردی۔

53ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور پاکستان کی برتری پانچ ایک کردی۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے تین جبکہ محمد عماد اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn