سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے بابراعظم کو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر بابر اعظم مایوس ہوسکتے ہیں۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوشال مینڈس نے کہا کہ سری لنکا کاٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مجھے بطور کپتان اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے اور پاکستان کو شکست دینے کیلئے پر امید ہیں۔
کوشال مینڈس نے کہا کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں ان کے ساتھ پی ایس ایل بھی کھیلا ہے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر بابر اعظم مایوس ہو سکتے ہیں بابر اعظم ہر فارمیٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن ورلڈ کپ اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاری کروا رہے ہیں راولپنڈی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اور ہمارا بولنگ اسکواڈ مضبوط اور تجربہ کار ہے البتہ پاکستانی فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں ان کا سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے بابراعظم کو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر بابر اعظم مایوس ہوسکتے ہیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments