نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ کرنے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتہ نے نامور اداکار کی موت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے یہ شیطان کی موت ہے کیونکہ شیطان رک ہی نہیں رہا تھا۔
تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی موت پر ردعمل دیا جو آج 75 سال کی عمر میں چل بسے۔ اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے یہ خبر سنی ہے لیکن فی الحال وہ لکھنؤ میں اپنی مصروفیات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے لکھنؤ میں ایک تقریب میں جاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں اپنا ردعمل شیئر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ خبر سنی ہے لیکن آج کام کا دن ہے، میں ایک تقریب کیلیے لکھنؤ جا رہی ہوں اور اسی پر توجہ دینا چاہتی ہوں۔
اداکارہ و ماڈل نے مزید کہا کہ یہ سب ہونے کیلیے کتنا عجیب دن ہے کیونکہ میں لکھنؤ میں ایک بہت بڑا ایونٹ کر رہی ہوں، یہ میرے لیے کافی اہم ہے۔
تنوشری دتہ نے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر لائیو جانے اور اپنے کام سے متعلق مواد پوسٹ کرنے کا ارادہ بنایا تھا لیکن اب انہیں تشویش ہے کہ توجہ مکمل طور پر اداکار کے انتقال اور اس پر ان کے ردعمل پر مرکوز ہو جائے گی۔
آخر میں اداکارہ و ماڈل کا کہنا تھا کہ میں اپنا ردعمل اس وقت دوں گی جب میں سمجھوں گی کہ مجھے کس قسم کا ردعمل دینا چاہیے، فی الحال میں ان کے خاندان سے تعزیت کرتی ہوں۔
ایک اور موقع پر انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنوشری دتہ نے کہا کہ اگر آپ میرے زاویے سے دیکھیں تو یہ شیطان کی موت ہے کیونکہ شیطان بہت تنگ کر رہا تھا۔
تنوشری دتہ نے می ٹو مہم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے پچھلے 5 سال کیسے گزرے ہیں یہ میں ہی جانتی ہوں، مجھے ذہنی اذیت دی گئی اور یہاں تک کہ میری گاڑی کے بریک فیل کیے گئے۔
یاد رہے کہ تنوشری دتہ نے کئی سال پہلے 2009 کی فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر نے فلم کے سیٹ پر ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔
نانا پاٹیکر نے ان الزامات کی تردید کی اور دعووں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔ اس تنازعے کو بڑے پیمانے پر توجہ ملی اور بھارتی فلم انڈسٹری میں ہراسانی اور حفاظت کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔
نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ کرنے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتہ نے نامور اداکار کی موت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے یہ شیطان کی موت ہے کیونکہ شیطان رک ہی ن...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments