Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

فلم ’ویلکم‘ کے سیٹ پر نانا پاٹیکر اور انیل کپور میں جھگڑا کیوں ہوتا تھا؟ ملیکہ شیراوت کا دلچسپ انکشاف

Admin
By Admin
Oct 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

فلم ’ویلکم‘ کے سیٹ پر نانا پاٹیکر اور انیل کپور میں جھگڑا کیوں ہوتا تھا؟ ملیکہ شیراوت کا دلچسپ انکشاف
فلم ’ویلکم‘ کے سیٹ پر نانا پاٹیکر اور انیل کپور میں جھگڑا کیوں ہوتا تھا؟ ملیکہ شیراوت کا دلچسپ انکشاف — October 08, 2026
ملیکہ شیراوت نے فلم ’ویلکم‘ کے سیٹ پر نانا پاٹیکر اور انیل کپور کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔

2007 میں ریلیز ہونے والی اس کامیڈی فلم میں نانا پاٹیکر، انیل کپور اور ملیکہ شیراوت نے ایک ساتھ کام کیا تھا، فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار اور پریش راول سمیت متعدد فنکار شامل تھے۔

ملیکہ شیراوت نے اکتوبر 2024 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں دلچسپ انکشاف کیا تھا کہ ان کے ساتھی اداکار ان کی توجہ حاصل کرنے کیلیے آپس میں جھگڑتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ کرنے والی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ردعمل

انٹرویو میں جب اداکارہ کو فلم ویلکم کے سیٹ سے ایک تصویر دکھائی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھ سے شادی کے خواہش مند دو لوگ ہیں، یہ تصویر میری زندگی کی وضاحت کرتی ہے۔
’ویلکم کی شوٹنگ کے دوران یہ دونوں میرے لیے ایک دوسرے سے جھگڑا کرتے تھے۔ دراصل وہ حقیقی زندگی میں بھی میری توجہ چاہتے تھے۔ ذرا تصویر کریں اُس وقت میں نے خود کو کتنا اہم محسوس کیا ہوگا، وہ دونوں بہترین انسان اور لاجواب اداکار ہیں۔‘

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتی تھیں کہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی تو انہوں نے انکار کیا۔

ملیکہ شیراوت کا کہنا تھا کہ جب ہم دبئی میں شوٹنگ کر رہے تھے تب اس قدر گرمی تھی کہ ہمارا میک اپ پگھل جاتا تھا، اس ماحول میں کسی نے فلم کی کامیابی کے بارے میں سوچنے کی زحمت نہیں کی، ہماری صرف یہی خواہش تھی کہ شوٹنگ ختم کر کے جلدی سے گھر چلے جائیں۔

ملیکہ شیراوت نے فلم ’ویلکم‘ کے سیٹ پر نانا پاٹیکر اور انیل کپور کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn