یوکرین کے ریسکیو حکام کے مطابق مشرقی محاذ پر کراماتورسک شہر میں روسی گلائیڈ بم حملے میں دو سویلین بسوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراماتورسک کمیونٹی کے گاؤں بیلینکے میں بھی تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
علاقائی سربراہ وادیم فیلاشکن کے مطابق حملوں میں مزید 18 افراد زخمی ہوئے۔ ان کا الزام ہے کہ روس نے جان بوجھ کر مسافروں کو لے جانے والی بسوں کو نشانہ بنایا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ہلاکتیں ہوں۔
کراماتورسک اور اس کے پڑوسی شہر سلوویانسک یوکرین کے صنعتی علاقے ڈونباس میں واقع اُس دفاعی پٹی کا حصہ ہیں جس پر روس قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ: ’اس حملے کا جواب دیے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔‘
روس نے تا حال اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یوکرین کے ریسکیو حکام کے مطابق مشرقی محاذ پر کراماتورسک شہر میں روسی گلائیڈ بم حملے میں دو سویلین بسوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments