Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کامیاب، سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام

Admin
By Admin
Oct 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کامیاب، سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کامیاب، سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام — October 13, 2026
سری لنکا نے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی، جبکہ سیریز پاکستانی ٹیم نے 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو جیت کےلیے 169 رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔

اس میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بجھی بجھی نظر آئی، سوائے کپتان صاحبزادہ فرحان کے کوئی کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔

صاحبزادہ فرحان نے 47 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں عرفات منہاس نے 34 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ حسن نواز نے 16، عبدالصمد نے 15 اور فخر زمان نے 12 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا نے 3، نوان تھشارا اور ایشان ملنگا نے دو دو جبکہ وجیاکانتھ ویاسکانتھ نے ایک وکٹ لی۔

سری لنکن ٹیم نے ہدف 18ویں اوور میں صرف 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔ کپتان کوشل مینڈس نے 87 اور کمنڈو مینڈس نے 40 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں جبکہ سینتھ جےوردھنا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ لی۔

سری لنکا نے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی، جبکہ سیریز پاکستانی ٹیم نے 1-2 سے اپنے نام کرلی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn