Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ڈربن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 214 رنز سے ہرادیا

Admin
By Admin
Oct 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

ڈربن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 214 رنز سے ہرادیا
ڈربن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 214 رنز سے ہرادیا — October 13, 2026
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 214 رنز سے شکست دے دی۔

کنگزمیڈ ڈربن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں کینگروز نے پروٹیاز کو جیت کےلیے 421 رنز کا ریکارڈ ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقی ٹیم میچ کے پانچویں روز دوسری اننگز میں 206 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

ایڈن مارکرم نے 75 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ بیڈہنگم نے 46 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مارکو یانسن 35 اور ویان مولڈر 29 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 390 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 284 رنز پر آؤٹ ہوئی، اس کے بعد آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 314 رنز 6 کھلاڑی پر ڈکلیئر کی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے آخری اننگز میں 49 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری مل گئی ہے۔

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 214 رنز سے شکست دے دی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn