نئی دہلی، 13 ستمبر : اڈانی گروپ نے امریکی سٹہ باز فرم ہنڈنبرگ ریسرچ کی اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوئس حکام نے وہاں کے بینکوں میں جمع اڈانی خاندان کی 31 کروڑ ڈالر کی مشکوک رقم ضبط کر لی ہے۔ اڈانی گروپ کے ترجمان نے بیان میں کہا، ’’ہم ہنڈنبرگ کی طرف سے پیش کیے گئے بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اڈانی گروپ کا کسی بھی سوئس عدالتی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کسی اتھارٹی نے ہماری کمپنی کا کوئی اکاؤنٹ ضبط کیا ہے۔ گروپ نے کہا ہے کہ ایسی رپورٹس گروپ کی شبیہ کو داغدار کر کے اسے نقصان پہنچانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے کہا "مزید برآں، مذکورہ حکم میں سوئس عدالت نے نہ تو ہماری گروپ کمپنیوں کا ذکر کیا ہے اور نہ ہی ہمیں ایسی کسی اتھارٹی یا ریگولیٹری باڈی سے وضاحت یا معلومات کے لیے کوئی درخواست موصول ہوئی ہے،" ۔ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہمارا بیرون ملک ہولڈنگ کا ڈھانچہ شفاف، مکمل طور پر ظاہر اور تمام متعلقہ قوانین کے مطابق ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ میں الزامات "صاف طور پر مضحکہ خیز، غیر منطقی اور بے تکے ہیں۔ ہمیں یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ یہ ہمارے گروپ کی ساکھ اور مارکیٹ ویلیو کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے والے انہی ساتھیوں کی ایک اور منصوبہ بند اور سنجیدہ کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اڈانی گروپ شفافیت اور تمام قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان نے ہنڈنبرگ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا، "ہم اس کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں اور آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس کہانی کو شائع کرنے سے گریز کریں۔ اگر آپ آگے بڑھنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ہماری درخواست ہے کہ آپ ہمارا مکمل بیان شامل کریں۔" امریکی فرم ہندن برگ نے سوئٹزرلینڈ کے ایک میڈیا پلیٹ فارم 'گوتھم سٹی' کی ایک رپورٹ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ میں وہاں کے مختلف بینکوں میں اڈانی گروپ کے ڈپازٹس کو ضبط کئے جانے کی بات کہی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی میڈیا اسٹیبلشمنٹ نے اس رپورٹ میں یہ نہیں لکھا کہ ضبط شدہ رقم کس کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ اور سیکیورٹیز ٹریڈنگ میں بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے تاہم اڈانی گروپ کے خلاف رپورٹنگ کی مہم چلانے والے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ سوئس عدالت نے اس کیس سے جڑے فریقین کے بارے میں دی گئی تفصیلات ہنڈنبرگ کے ڈوزیئر کے حوالہ جات اور اس کے بعد اس اخبار کی پچھلی رپورٹوں میں اڈانی اور ان کے لیے کام کرنے والے ایک مشتبہ تاجر چانگ چنگ لنگ کے حوالے سے ملتی ہیں۔ اڈانی گروپ پہلے ہی فنانشل ٹائمز کی مختلف رپورٹوں کو بار بار مسترد کر چکا ہے، جن میں کوئلے کی درآمدات وغیرہ سے متعلق رپورٹس شامل ہیں۔ اڈانی گروپ کا کہنا ہے کہ ان رپورٹس میں گروپ کے بارے میں ایک ہی طرح کے آدھی ادھوری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے تاکہ اس گروپ کی شبیہ کو داغدار کر کے اسے نقصان پہنچایا جا سکے۔
Source: uni news service
بابا رام دیو کی پتنجلی ڈابر چیون پراش کے خلاف اشتہار نہیں چلا سکتی، دہلی ہائی کورٹ نے لگائی پابندی
بہار ووٹر ریویژن کے معاملہ پر اپوزیشن کا کمیشن سے اظہار تحفظ، کہا کروڑوں ووٹروں کو محروم کیا جائے گا
وزیر اعظم مودی گھانا کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سےسرفراز
سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مکمل طور پر دور کیا گیا ہے : الیکشن کمیشن
مالی میں تین ہندستانی شہری اغوا، القاعدہ سے منسلک گروہ پر شبہ؛ ریسکیو آپریشن جاری
لکھنؤ:داماد نے بزرگ ساس سسر کا کیا قتل
ممبئی ہائی کورٹ کا مسجد کے لاوڈ اسپیکر تنازعہ پر پولیس اور مہاراشٹر آلودگی کنٹرول بورڈ کو نوٹس
لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے موت ہونے پر معاوضہ دینے کے لیے انشورنس کمپنیاں پابند نہیں، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
آج کا نظام کسانوں کو خاموشی مگر بے رحمی سے کر رہا ہے ختم، ایم ایس پی کی کوئی ضمانت نہیں: راہل گاندھی
بہار میں بھی الیکشن لڑے گی عام آدمی پارٹی، کیجریوال نے کردیا بڑا اعلان
اعظم گڑھ میں اکھلیش یادو کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی! اسٹیج کے قریب پہنچ گیا نوجوان
ہلدوانی میں فسادات کے 15 ملزمان کو فی الحال ضمانت نہیں ملی
برطانوی جیٹ ایف 35 طیارہ سترہ دنوں سے کیرالہ میں پر اسرار طور پر پھنس کر رہ گیا
ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بل ایوان نمائندگان نے منظور کر لیا