Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ ٹیموں کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی

Admin
By Admin
Nov 01, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ ٹیموں کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ ٹیموں کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی — November 01, 2026
کیپ ٹا¶ن، 31 اکتوبر : تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے ہٹا دیا۔
اس جیت کا مطلب ہے کہ موجودہ آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فاتح اب درجہ بندی میں بھی سرفہرست ہے ۔ آسٹریلیا دوسرے مقام پر کھسک گیا ہے ، جبکہ نیوزی لینڈ (106)، ہندوستان (105) اور انگلینڈ (102) پہلے پانچ مقامات میں شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ (پروٹیاز) اب 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہے ، جبکہ آسٹریلیا 122 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر آ گیا ہے ۔ درجہ بندی میں یہ بہتری گزشتہ آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی سخت مقابلے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد آئی ہے ۔
تین میچوں کی اس انتہائی متوقع سیریز کے آغاز میں آسٹریلیا نے ڈربن میں 214 رنوں کے بڑے فرق سے جیت درج کی تھی، لیکن جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار واپسی کی۔ آئی سی سی کے مطابق، میزبان ٹیم نے گکیبرہا میں ایک اننگز اور 31 رنوں سے شاندار جیت حاصل کی، جس سے کیپ ٹا¶ن میں ہونے والا آخری ٹیسٹ ایک دلچسپ مقابلے میں تبدیل ہو گیا۔
سیریز کے اتار چڑھا¶ بھرے انداز کے مطابق آخری ٹیسٹ بھی توقعات پر پورا اترا، جس میں کبھی ایک ٹیم کا پلڑا بھاری رہا تو کبھی دوسری ٹیم کا۔ بالآخر پانچویں دن جنوبی افریقی گیند بازوں نے آسٹریلیا کی بلے بازی کی پوری صف کو تہس نہس کر دیا اور 176 رنوں سے بڑی جیت حاصل کی۔
جنوبی افریقہ اب موجودہ آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں بھی سرفہرست 2 ٹیموں میں شامل ہو گیا ہے ۔ وہیں نیوزی لینڈ نے درجہ بندی میں آسٹریلیا کی جگہ پہلا مقام حاصل کر لیا ہے ۔ اس سال کے آخر میں شروع ہونے والے نئے دور کے تحت یہ دونوں ٹیمیں 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔
درجہ بندی میں پہلے 2 مقامات پر رہنے والی ٹیمیں اگلے سال 'دی اوول' میں ہونے والے چوتھے آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلیں گی۔

کیپ ٹا¶ن، 31 اکتوبر : تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے ہٹا دی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn