یہ حادثہ پولیس لائنز علاقے کے قریب ایک فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں ان کی ووکس ویگن کار سڑک پر کھڑی میونسپل کارپوریشن کی ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ دونوں دوست ایک ساتھی کی سالگرہ کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ اس واقعے کے بعد ہنی سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر ایک اسٹوری بھی شیئر کی۔
بارہ دری پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ساحل چودھری نے بتایا کہ پولیس کو اتوار کی علی الصبح تقریباً 3 بجے اس حادثے کی اطلاع ملی۔ ان کے مطابق اس وقت میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین فلائی اوور کی صفائی کر رہے تھے اور انہوں نے کچرا جمع کرنے کے لیے وہاں ٹریکٹر ٹرالی کھڑی کر رکھی تھی۔ کار بی ایم سی چوک سے بی ایس ایف چوک کی طرف جا رہی تھی، اسی دوران وہ کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے سے پہلے ووکس ویگن کار میں 5 افراد سوار تھے۔ ان میں سے ودت اولاک اور آرو تلوار کی موت ہو گئی، جبکہ باقی 3 افراد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اہل خانہ نے مزید کوئی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد لاشیں ان کے حوالے کر دی گئیں۔
پنجاب کے جالندھر میں اتوار (یکم نومبر) کی علی الصبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں سالگرہ کی تقریب سے گھر لوٹ رہے 2 دوستوں کی جان چلی گئی۔ مرنے والوں میں ایک کی شناخت وِدت اولاک کے طور ...