برلن، یکم نومبر : دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے اتوار کو ڈنمارک کی لائن کیرسفیلٹ کو سیدھے گیمز میں 21-12، 21-14 سے شکست دے کر ہائیلو اوپن 2026 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خواتین سنگلز خطاب جیت لیا۔ یہ رواں سیزن میں سندھو کا دوسرا خطاب ہے ۔
سندھو نے اس کامیابی کے ساتھ اپنے شاندار یورپی دورے کا اختتام کیا۔ ایک ہفتہ قبل وہ فرنچ اوپن کے فائنل میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی این سی یانگ سے ہار کر رنر اپ رہی تھیں۔ دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ سندھو نے جولائی میں جاپان اوپن بھی جیتا تھا اور اب ہائیلو اوپن کی کامیابی کے ساتھ رواں سیزن میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر ان کے دو خطاب ہوگئے ہیں۔
سندھو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں رہیں اور ایک بھی گیم ہارے بغیر فائنل میں پہنچیں۔ انہوں نے مہم کا آغاز ہم وطن پرکرتی بھرت کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر کیا، جس کے بعد فرانس کی روزی اوکٹاویا پنکاساری کو ہرایا۔ کوارٹر فائنل میں جرمنی کی امالی شولز اور سیمی فائنل میں ہم وطن انمول کھرَب کو 21-13، 21-16 سے شکست دی۔
دوسری جانب کیرسفیلٹ کو فائنل تک پہنچنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ ڈنمارک کی کھلاڑی نے سیمی فائنل میں ایک گیم سے پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پورنپاوِی چوچوونگ کو 8-21، 21-19، 28-26 سے شکست دی۔ 82 منٹ تک جاری رہنے والے اس سخت مقابلے میں انہوں نے چار میچ پوائنٹ بھی بچائے ۔
فائنل میں سندھو نے پہلے گیم سے ہی مقابلے پر گرفت مضبوط کرلی۔ انہوں نے 17 منٹ میں پہلا گیم 21-12 سے جیت لیا اور وقفے تک 11-8 کی برتری حاصل کرلی۔ سندھو نے 27 شاٹ کی ریلی جیتنے کے بعد 17-12 کی برتری بنائی اور اپنے حریف کو مسلسل دبا¶ میں رکھا۔ دوسرے گیم میں بھی سندھو نے اپنی برتری برقرار رکھی اور 21-14 سے کامیابی حاصل کرکے صرف 39 منٹ میں خطاب اپنے نام کرلیا۔
31 سالہ سندھو کا یہ ساتواں بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور خطاب ہے ۔ جولائی میں انہوں نے جاپان اوپن کے فائنل میں تین بار کی عالمی چیمپئن جاپان کی اکانے یاماگوچی کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ یہ دسمبر 2024 کے بعد ان کا پہلا بی ڈبلیو ایف خطاب اور کیریئر کا پہلا سپر 750 خطاب تھا۔ ہائیلو اوپن کی کامیابی کے ساتھ 2022 کے بعد پہلی بار سندھو نے ایک ہی سیزن میں دو خطاب جیتے ہیں۔جرمنی میں جاری بی ڈبلیو ایف سپر 500 ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز فائنل میں ہندوستان کے لکشیا سین کا مقابلہ انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی سے ہوگا۔ لکشیا نے سیمی فائنل میں فرانس کے چھٹی سیڈ ٹوما جونیئر پوپوف کو 21-17، 21-13 سے شکست دی، جبکہ چوتھی سیڈ کرسٹی نے ڈنمارک کے ٹاپ سیڈ اینڈرس اینٹونسن کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ رواں سال لکشیا کا دوسرا فائنل ہے ۔ اس سے قبل وہ آل انگلینڈ اوپن میں رنر اپ رہے تھے ۔ کرسٹی کے خلاف باہمی مقابلوں میں لکشیا 3-4 سے پیچھے ہیں۔
برلن، یکم نومبر : دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے اتوار کو ڈنمارک کی لائن کیرسفیلٹ کو سیدھے گیمز میں 21-12، 21-14 سے شکست دے کر ہائیلو اوپن 2026 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خوات...
Source: Admin