Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

مودی کو ہٹائے بغیر جمہوریت نہیں بچے گی، گیانیش کو سزا دلانا ہدف: انڈیا اتحاد

Admin
By Admin
Nov 01, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

مودی کو ہٹائے بغیر جمہوریت نہیں بچے گی، گیانیش کو سزا دلانا ہدف: انڈیا اتحاد
مودی کو ہٹائے بغیر جمہوریت نہیں بچے گی، گیانیش کو سزا دلانا ہدف: انڈیا اتحاد — November 01, 2026
نئی دہلی، یکم نومبر:) اپوزیشن انڈیا اتحاد کے لیڈروں نے اتوار کو یہاں رام لیلا میدان میں منعقدہ 'ووٹ بچا¶، دیش بچا¶' ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی پر ووٹ چوری کے ذریعے جمہوریت کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کو اقتدار سے ہٹائے بغیر جمہوریت کی حفاظت نہیں کی جا سکتی ہے ۔
اتحاد کے لیڈروں نے الزام لگایا ہے کہ ووٹ چوری کے لیے جناب مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار ذمہ دار ہیں۔ ملک کی جمہوریت کو 'ووٹ چوری' کر کے برباد کرنے کے لیے ذمہ دار لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کر کے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا خاتمہ طے ہے اور رام لیلا میدان میں جمع بھیڑ بی جے پی حکومت کی رخصتی کا واضح اشارہ دے رہی ہے ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم پر دلتوں، خواتین اور قبائلیوں کے ووٹ کٹوانے کا الزام لگایا اور کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے ایک پیادے کو چیف الیکشن کمشنر کی کرسی پر بٹھا کر لوگوں کے ووٹ کٹوائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انڈیا اتحاد گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے کے لیے متحد ہوا ہے اور جب تک انہیں ہٹایا نہیں جاتا تب تک جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت جانچ ایجنسیوں کا استعمال کر کے اپوزیشن کو ڈرانے اور اس میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں ڈرنے والی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو جانا ہوگا، تبھی جمہوریت بچے گی اور بی جے پی حکومتوں کو ہٹانے کے لیے سبھی کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔
کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے مسٹرمودی، مسٹر شاہ اور مسٹرگیانیش کمار پر ووٹ چوری کر کے جمہوریت کو کمزور کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ووٹ چوری کرنے والے بچ نہیں سکتے اور ان کے خلاف کارروائی ہوگی نیز انہیں سزا ملے گی۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ گیانیش کمار کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ہٹانا اپوزیشن کا پہلا ہدف ہے اور وہ عہدے سے ہٹیں گے نیز جیل جائیں گے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش، ہریانہ، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں کے انتخابات میں ووٹ چوری ہوئی ہے ۔ سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد تقریباً ساڑھے تین کروڑ ووٹروں کے نام فہرست سے ہٹائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے سی بی آئی، ای ڈی، عدلیہ اور بیوروکریسی جیسے اداروں پر قبضہ کر لیا ہے ، جس سے غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کو ان کا حق نہیں مل رہا ہے ، جبکہ صنعت کاروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن محبت اور بھائی چارے کے راستے پر چل کر آئین کا تحفظ کرے گا۔
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے الزام لگایا کہ اتر پردیش میں ایک کروڑ 27 لاکھ ووٹروں کے نام کاٹے گئے ہیں اور سماجوادی پارٹی کے حامی ووٹروں کے نام چن چن کر ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کی گئی، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کو معلوم ہے کہ عوام اسے ووٹ نہیں دیں گے ، اس لیے اس نے ووٹ چوری کے لیے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہتھیار بنایا ہے ۔ انہوں نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بھی دھاندلی کا الزام لگایا۔
مسٹریادو نے کہا کہ رام لیلا میدان میں جمع آج کی بھیڑ تبدیلی کا اشارہ ہے اور یہ میدان سیاسی تبدیلی کی 'ہلدی گھاٹی' بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اتر پردیش سے ہی اقتدار میں آئی تھی اور اب جلد ہی اتر پردیش سے ہی اس کے اقتدار کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے ۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی ووٹر لسٹ کے خصوصی جامع نظراثانی (ایس آئی آر) سے متاثر ہے ، لیکن وہ ڈرنے والی نہیں ہیں اور اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پر ووٹوں کے مینجمنٹ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن میں ہاری نہیں تھیں، بلکہ انہیں ہرایا گیا تھا۔ انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے سے بھی جمہوریت کو لوٹنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے تمام طبقات کے لوگوں سے بی جے پی کو ہٹانے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔
راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے مہابھارت کے شکُنی کے پاسوں کی مثال دیتے ہوئے انتخابی عمل پر سوال اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ شکنی کے پاسے اسی سمت میں گرتے تھے جہاں وہ چاہتا تھا۔ انہوں نے اس مثال کے ذریعے انتخابی عمل میں گڑبڑی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اقتدار میں برقرار رہنے کے لیے آئینی اداروں کو ختم کیا جا رہا ہے ۔
نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے لوگ مسلمانوں پر انگلی اٹھاتے ہیں جبکہ ملک کے مسلمان اسی مٹی کا حصہ ہیں اور اسی ملک کے لیے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایس آئی آر کے ذریعے کروڑوں ہندو¶ں کے نام بھی ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے ہیں تو کیا وہ بھی پاکستانی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آئین ہند تمام شہریوں کو برابر مانتا ہے اور لوگوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر کے بی جے پی کو ہٹانے اور ملک کو بچانے کے لیے آگے آنا چاہیے ۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی لیڈر محبوبہ مفتی نے بھی ریلی میں چندے سے جڑے مسائل اٹھاتے ہوئے بی جے پی پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں پر چندے کی چوری کے الزامات ہیں، ان کی نیت پر سوال اٹھنا فطری ہے ۔
'انڈیا' اتحاد کے لیڈروں نے ووٹر لسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کو جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ حق رائے دہی کے تحفظ اور بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی۔

نئی دہلی، یکم نومبر:) اپوزیشن انڈیا اتحاد کے لیڈروں نے اتوار کو یہاں رام لیلا میدان میں منعقدہ 'ووٹ بچا¶، دیش بچا¶' ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی پر ووٹ چوری کے ذریعے جمہوریت کو...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn