جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو فیصلہ کن ٹیسٹ میں باآسانی شکست دے دی ہے۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 176 رنز سے شکست دی اور تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔
آسٹریلیا کی ٹیم 288 رنز کے تعاقب میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کینگروز کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، ٹریوس ہیڈ 14، کیمرون گرین 27، کپتان پیٹ کمنز 11 اور نیتھن لیون نے 33 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کگیسو ربادا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم دوسری اننگز میں 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ریان ریکلٹن نے 101 اور ویان ملڈر نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین اور پیٹ کمنز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 429 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 329 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو فیصلہ کن ٹیسٹ میں باآسانی شکست دے دی ہے۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 176 رنز سے شکست دی اور تین میچوں کی سیریز 2-1 س...
Source: Admin