Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

"مسلمان ہونے کی سزا مل رہی ہے!" —رہائی کے فوراً بعد گرفتاری پر اعظم خان کا درد چھلک پڑا

Admin
By Admin
Oct 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

"مسلمان ہونے کی سزا مل رہی ہے!" —رہائی کے فوراً بعد گرفتاری پر اعظم خان کا درد چھلک پڑا
"مسلمان ہونے کی سزا مل رہی ہے!" —رہائی کے فوراً بعد گرفتاری پر اعظم خان کا درد چھلک پڑا — October 31, 2026
سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام پورجیل سے باہرنکلتے ہی حراست میں لے لیا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم پیرا ملٹری فورسیزکے ساتھ پہنچی تھی۔ جانچ ایجنسی کی تقریباً تین گاڑیاں رام پورجیل کے باہرکھڑی تھیں۔ وہیں، جب جیل سے رہا ہوکرباہرنکلے اعظم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب کہنے کے لئے بچا ہی کیا ہے؟ میں کیا کہوں؟ قانون توجیسے ختم ہی ہوگیا ہے۔ کیا مسلمان ہونے کی یہی سزا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہماری غلطی بس اتنی تھی، کہ ایک مسلمان نے یونیورسٹی بنائی۔ یہی ہمارا گناہ ہے۔ ہم نے بچوں کے لئے اسکول بنوائے۔ کیا یہی ہمارا گناہ ہے؟

جیل کے باہرایک ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں وہ رام پورجیل سے باہرآتے ہیں، تبھی انہیں ای ڈی حراست میں لے جاتی ہے۔ گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے وہ موقع پر موجود حامیوں کی طرف ہاتھ ہلاتے ہوئے نظرآئے اورآسمان کی طرف اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس کے بعد انہیں گاڑی میں بٹھاکرای ڈی کی ٹیم لے گئی۔ اس دوران آس پاس بڑی تعداد میں پولیس اور سیکورٹی اہلکارنظرآئے۔

اعظم خان کو ای ڈی نے جیل کے باہر ایک درج معاملے میں گرفتارکیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے دو پین کارڈ معاملے میں سابق مرکزی وزیر محمد اعظم خان، ان کے بیٹے اورسابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم خان کو راحت دی تھی اورسزا معطل کردی تھی۔ عدالت نے اس سے پہلے ان کے قصوروار ثابت ہونے پرروک لگانے اورسزا معطل کرنے اورعبوری ضمانت دینے کی عرضیوں پرسماعت کے بعد اپنا حکم محفوظ رکھ لیا تھا۔

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام پورجیل سے باہرنکلتے ہی حراست میں لے لیا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم پیرا ملٹری فورسیزکے ساتھ پہنچی تھی۔ جانچ ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn