ممبئی: سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ اور خواتین کے حقوق کی کارکن صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال پر چیٹ کےلیے دعوت دی ہے۔ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی سے بات چیت کےلیے امریکا میں مقیم صومی علی نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔ لارنس بشنوئی اس وقت سابرمتی جیل میں قید ہے، سابقہ اداکارہ نے لارنس کو بات چیت کےلیے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ جیل سے بھی زوم کال کررہے ہیں‘‘۔ صومی علی نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لارنس بشنوئی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’’یہ لارنس بشنوئی کےلیے براہ راست پیغام ہے: نمستے لارنس بھائی! سنا بھی ہے اور دیکھا بھی کہ آپ جیل سے بھی زوم کالز کررہے ہو، تو مجھے آپ سے کچھ باتیں کرنی ہیں۔ برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟‘‘ پیغام کے آخر میں صومی علی نے لارنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اپنا موبائل نمبر دے دیجئے، بڑا احسان ہوگا آپ کا۔ شکریہ‘‘۔ صومی علی اس سے قبل بھی سلمان خان کے حوالے سے بشنوئی برادری سے درخواست کرچکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں صومی علی نے کہا تھا کہ ’’کسی کی جان لینا قابل قبول نہیں ہے، چاہے وہ سلمان ہو یا عام آدمی۔ اگر آپ انصاف چاہتے ہیں تو آپ کو عدالت کا رخ کرنا چاہیے۔ میں بشنوئی برادری سے گزارش کرتی ہوں کہ سلمان خان کو نقصان پہنچانے سے کالا ہرن واپس نہیں آئے گا۔ اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اس کی طرف سے معافی مانگتی ہوں۔‘‘ صومی علی 1999 میں سلمان خان سے تعلق ختم ہونے کے بعد ممبئی سے امریکا چلی گئی تھیں اور تب سے وہیں مقیم ہیں۔
Source: Social Media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
’دولت سے تہذیب نہیں خریدی جا سکتی‘، جیف بیزوس کی شادی کا دعوت نامہ مذاق بن گیا
’وہ ہندستانی سے زیادہ پاکستانی معلوم ہوتے ہیں‘‘، کنگنا رناوت نےنیو یارک کے ممکنہ پہلے مسلم میئر کی مذہبی شناخت پر اٹھائے سوال
’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل