Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

شبھمن گل ہوئے ٹیم انڈیا سے باہر، نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے آخری 2 ونڈے، یہاں جانئے وجہ

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

شبھمن گل ہوئے ٹیم انڈیا سے باہر، نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے آخری 2 ونڈے، یہاں جانئے وجہ
شبھمن گل ہوئے ٹیم انڈیا سے باہر، نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے آخری 2 ونڈے، یہاں جانئے وجہ — November 10, 2026
ہیملٹن میں تیسرا ونڈے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد شبھمن گل ٹیم انڈیا سے باہرہوگئے ہیں۔ وہ اب ہیملٹن سے ٹیم کے ساتھ ماونٹ ماونگ نئی نہیں جائیں گے، جہاں سیریزکے آخری 2 ونڈے کھیلے جانے ہیں۔ یہ دونوں مقابلے 13 اور15 نومبرکوکھیلے جانے ہیں۔ شبھمن گل کے باہر ہونے کی وجہ ٹسٹ سیریزکی تیاریوں سے متعلق ہے، جس کا 19 نومبرسے آغازہونا ہے۔ شبھمن گل ونڈے ٹیم کا ساتھ چھوڑکرٹسٹ سیریزکے لئے لگنے والے کیمپ کا حصہ بنیں گے۔

شبھمن گل کی غیرموجودگی میں آخری دو ونڈے میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کا دارومدارشرے یس ایئرکے کندھوں پرہوگا۔ شرے یس ایئرکی کپتانی میں ہندوستان نے ٹی-20 سیریزجیتی تھی۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ ونڈے میں کپتان شبھمن گل نے ہندوستان کوجوشاندارشروعات دلائی تھی، اسے آخری دوونڈے جیت کرشرے یس ایئرشانداراختتام دیں گے۔

ہندوستان نے شبھمن گل کے انڈر-5 ونڈے سیریزکے پہلے دوونڈے جیتے ہیں۔ وہیں ہیملٹن میں کھیلا گیا تیسرا ونڈے بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔ شبھمن گل کے تیسرے ونڈے کے بعد ٹیم انڈیا سے باہرہونے کی وجہ سے ان کے SENA ممالک (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا) میں پہلی سنچری لگانے کا انتظاربھی اب لمبا ہوگیا ہے۔

شبھمن گل ونڈے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی ٹسٹ ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اپنی تیاریوں کو وہ ایسی رفتار دیں گے، جس سے ٹسٹ میں بھی ہندوستان کو وہی بہترین آغازملتا نظرآئے، جیسا کہ ونڈے سیریز میں دیکھنے کو ملا ہے۔

ہیملٹن میں تیسرا ونڈے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد شبھمن گل ٹیم انڈیا سے باہرہوگئے ہیں۔ وہ اب ہیملٹن سے ٹیم کے ساتھ ماونٹ ماونگ نئی نہیں جائیں گے، جہاں سیریزکے آخری 2 ونڈے کھی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn