Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان، بشری بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان، بشری بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان، بشری بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم — November 10, 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے وکیل سلمان صفدر اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اپنے موکلوں سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت نے جیل کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ کل (بدھکے روز) ان وکلا کی سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروائی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے یہ حکم مجرمان کی طرف سے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کے مقدمے (القادر ٹرسٹ کیس) میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران دی۔

سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیر اعظم کے وکیل سلمان صفدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملاقات کا یہ حکم قانون کے مطابق دے رہے ہیں اور یہ نہ ہو کہ آپ آکر عدالت سے استدعا کریں کہ پانچ مزید افراد کو عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے والے افراد میں شامل کیا جائے۔

بینچ کے سربراہ نے سلمان صفدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل ان کی عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات ہوئی تھی اور اب آپ دوبارہ ان سے کیوں ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں۔ اس پر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ان کی ملاقات تو ضرور ہوئی لیکن وقت ناکافی تھا اس لیے ان کی اپنے موکل سے دوبارہ ملاقات ضروری ہے۔

عدالت نے پہلے سردار لطیف کھوسہ کی بشری بی بی اور عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی اور پھر سلمان صفدر کو بھی اپنے موکل سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے کے لیے ہوگی۔

اس سے قبل اپیلوں کی سماعت کے دوران سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بشری بی بی سے جب ان کی ملاقات ہوئی تو انھوں نے بتایا کہ چھ ماہ پہلے حکام انھیں سرجری کروانے لے گئے اور اب 15 نومبر دوبارہ میرا آپریشن کرنے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بشری بی بی کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جیل حکام نے تسلیم بھی کیا کہ بشری بی بی کی انکھوں کا مسئلہ ہے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ صحت کی بنیاد پر انھوں نے ابھی تک ضمانت کی درخواست دائر نہیں کی اور عدالتیں خواتین کے معاملے کو ہمیشہ سے نرمی سےدیکھتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بشری بی بی کا جیل میں علاج ممکن نہیں۔ ان مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کا علاج ہو جائے تو ان اپیلوں پر بھی دلائل دے دیں گے۔

اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کا جیل میں علاج ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ علاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے اور حکومت اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے بشری بی بی کو کب کب علاج کی سہولتیں فراہم کی گئیں اس متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل حکام سے اس کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک خاتون کی سرجری ہوتی ہے اور اسی روز انھیں واپس سیل میں بند کر دیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں سرجری کی اور اسے دوبارہ جیل میں فوری بند کرنا بالکل بھی ٹھیک نہیں۔

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بشری بی بی ٹھیک ہو جاتی ہیں تو میں اپیل پر دلائل شروع کر دیتا ہوں۔

نوید ملک نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل بورڈ آٹھ نومبر کو بھی بشری بی بی کا چیک اپ کرنے گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے وکیل سلمان صفدر اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اپنے موکلوں سے ملنے کی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn