Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد شرد پوار اسپتال میں داخل

Admin
By Admin
Nov 03, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد شرد پوار اسپتال میں داخل
سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد شرد پوار اسپتال میں داخل — November 03, 2026
پونے ، 2 نومبر: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے بانی شرد پوار کو پیر کے روز سینے میں شدید تکلیف کی شکایت کے بعد پونے کے روبی ہال کلینک میں داخل کرایا گیا۔
این سی پی (ایس پی) کے 85 سالہ رہنما کو اچانک کھانسی ہونے اور 'پلوریٹک پین' کی علامات ظاہر ہونے کے بعد فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ یہ سینے میں ہونے والا ایک شدید درد ہے ، جو عام طور پر سانس لینے ، کھانسنے یا چھینکنے کے دوران مزید بڑھ جاتا ہے ۔ ایسا پھیپھڑوں کے اطراف موجود جھلی میں سوزش آجانے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
صحت میں اچانک خرابی کے باعث انہیں علاقے میں خشک سالی کا جائزہ لینے کے لیے طے شدہ اپنا دورہ درمیان میں ہی منسوخ کرنا پڑا اور وہ شولاپور سے سیدھے پونے واپس لوٹ آئے ۔
پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی تشویش کو دور کرتے ہوئے مسٹر پوار کی بیٹی اور بارامتی کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے نے سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق باضابطہ اطلاع شیئر کی۔
محترمہ سولے نے ایکس پر لکھا کہ ''کھانسی کی شکایت کے بعد بابا کو پونے کے روبی ہال کلینک میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ان کے طبی معائنے جاری ہیں اور ان کی صحت کے تمام پیمانے مستحکم ہیں۔ آپ سب کی تشویش اور نیک تمنا¶ں کے لیے شکریہ۔''
روبی ہال کلینک کے چیف ماہر امراض قلب، چیئرمین اور منیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر پرویز کے گرانٹ نے کہا کہ سینئر رہنما کی حالت پوری طرح مستحکم ہونے کی امید ہے ۔ ڈاکٹروں نے احتیاطی طور پر انہیں سخت نگرانی میں رکھا ہے ، جبکہ معمول کے طبی معائنے کا عمل جاری ہے ۔

پونے ، 2 نومبر: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے بانی شرد پوار کو پیر کے روز سینے میں شدید تکلیف کی شکایت کے بعد پونے کے روبی ہال کلینک میں داخل کرایا گیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn