Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ’طویل عرصے بعد‘ اُن کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات

Admin
By Admin
Nov 03, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ’طویل عرصے بعد‘ اُن کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ’طویل عرصے بعد‘ اُن کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات — November 03, 2026
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اُن کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ ’آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے جیل حکام نے اُن کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 40 منٹ کی ملاقات کروائی۔
ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے 7 ماہ جبکہ بشریٰ بی بی سے 11 ماہ کے طویل عرصے بعد یہ ملاقات کروائی گئی ہے۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ 40 منٹ کا وقت تمام زیرِ التوا مقدمات اور قانونی امور کا احاطہ کرنے کے لیے ناکافی تھا۔
سلمان صفدر کے مطابق اس نشست کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت اور جیل کی رہائشی صورتِ حال سے آگاہ کیا، جبکہ دونوں شخصیات نے اہم کیسز اور قانونی معاملات سے متعلق نئی ہدایات بھی جاری کیں۔
بیرسٹر سلمان عدالت میں بار بار درخواستیں جمع کروانے کے بعد بالآخر آج انہیں ملاقات کی اجازت ملی، تاہم یہ مختصر وقت زیرِ التوا مقدمات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت کے لیے ناکافی تھا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اُن کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ب...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn