وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے اس کامیاب کارروائی کے لیے بحریہ کو مبارک باد دی اور دونوں افواج کے درمیان تال میل اور عملی تیاریوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ 2 نومبر کو ممبئی سے 3000 کلومیٹر سے زیادہ دور بحیرہ¿ عرب میں بحری قزاقوں کے قبضے سے ماہی گیری کی کشتی 'اجینی' کے عملے کے تمام 20 ارکان کو آزاد کرا لیا گیا۔ اس کے لیے ہندوستانی بحریہ نے 48 گھنٹے تک انتہائی منظم کارروائی کی۔ اس کامیاب کارروائی کے لیے ہندوستانی بحریہ کو مبارک باد۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ سے بروقت ملنے والے تعاون کی بدولت بھاری ہتھیاروں سے لیس بحری قزاقوں کے چنگل سے عملے اور کشتی کا فوری طور پر پتہ لگانا، انہیں روکنا اور بحفاظت آزاد کرانا، ہندوستانی بحریہ کی اعلیٰ عملی تیاری اور پورے سمندری علاقے میں خطرات کا فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ''ہمارے بہادر جوانوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ہندوستان کے پاس لوگوں کی جان بچانے ، سمندری سلامتی برقرار رکھنے اور پورے بحر ہند کے علاقے میں استحکام یقینی بنانے کی صلاحیت، ارادہ اور پختہ عزم موجود ہے ۔''
انہوں نے کہا کہ ہندوستان 'محفوظ سمندر' کو یقینی بنانے اور ایک آزاد، کھلے اور محفوظ بحر ہند کے علاقے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے ۔
نئی دہلی، 2 نومبر :) ہندستانی بحریہ نے بحیرہ¿ عرب میں ایک منظم کارروائی کرتے ہوئے بحری قزاقوں کے قبضے سے ماہی گیری کے جہاز 'اجینی' کے عملے کے تمام 20 ارکان کو بحفاظت آزاد کرا لیا ...