Entertainment

شاہ رخ نے کس لمحے خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کیا؟

شاہ رخ نے کس لمحے خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کیا؟

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے وہ لمحہ بتادیا جب انہوں نے خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شاہ رخ خان نے مداحوں کے لیے ’آسک ایس آر کے‘ کے عنوان سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ایک مداح نے شاہ رخ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور اُن سے پوچھا کہ ’ان لمحات کے دوران آپ کیا محسوس کیا تھا؟‘ دراصل کنگ خان کے مداح نے جو ویڈیو شیئر کی اس میں شاہ رخ اپنی صاحبزادی سہانا خان کا ہاتھ تھامے ہوئے چل رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے اس موقع پر کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا ہے جبکہ سہانا خان لال رنگ کا گاؤن پہنے ہوئے ہیں۔ بالی ووڈ کے کنگ نے مداح کو جواب دیا کہ ویڈیو میں دکھائے جارہے لمحات کے دوران میں نے خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments