امریکا: ہالی ووڈ اسٹار اور سابق ریسلر جان سینا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملاقات نے اُن کی زندگی بدل دی ہے۔ گزشتہ ماہ ممبئی میں ایشیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا انعقاد ہوا تھا۔ بھارت کی عالیشان اور مہنگی ترین شادی میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹرز سمیت دُنیا بھر کی شوبز اور بااثر شخصیات نے شرکت کی تھی جن میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن جان سینا بھی شامل تھے۔ جان سینا نے شادی کی تقریب میں میگا اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کی تھی جس کی تصویر اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی کی تھی۔ جان سینا نے شاہ رخ خان سے ملاقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لازوال اور یادگار ملاقات تھی، مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں ایک ایسے اسٹار سے ہاتھ ملا رہا ہوں جن کی زندگی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ جان سینا نے کہا کہ میرے لیے شاہ رخ خان سے ملاقات کا لمحہ جذباتی تھا، اس ایک ملاقات نے میری زندگی بدل کر رکھ دی اور یہ تبدیلی مثبت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے الفاظ میرے لیے متاثر کُن تھے، اُنہوں نے میری زندگی میں تبدیلی لانے میں مدد کی، میں اُن کے الفاظ کے لیے بےحد شکرگزار ہوں۔ ہالی ووڈ اسٹار نے مزید کہا کہ میں نے شاہ رخ خان کی باتوں سے جو کچھ سیکھا ہے، اُسے ضائع نہیں ہونے دوں گا بلکہ اپنی زندگی میں استعمال کرنے کی کوشش کروں گا اور سخت محنت کروں گا۔
Source: social media
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ابھیشیک بچن کے بیویوں سے متعلق بیان نے سب کو چونکا دیا
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں