بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم’ڈنکی‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فلم’ڈنکی‘ کے ٹریلر کو ’ڈراپ 4‘ کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’لالٹو سے یہ کہانی میں نے شروع کی تھی، اپنے الّو کے پٹھوں کے ساتھ مل کر اسے ختم بھی میں ہی کروں گا‘۔ ٹریلر کا آغاز پنجاب کے ایک گاؤں میں شاہ رخ خان یعنی فلم کے مرکزی کردار ’ہردیال سنگھ ڈھیلوں عرف ہارڈی‘ کی انٹری سے ہوتا ہے اور پھر وہ اپنے 4 دوستوں کو متعارف کرواتا ہے جو اس کی پوری دنیا ہوتے ہیں۔ فلم کی پوری کہانی ہارڈی اور اس کے 4 دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو لندن جانا چاہتے ہیں لیکن انگریزی زبان نہ آنے کی وجہ سے اُنہیں ویزا حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ویزا حاصل کرنے میں مسلسل مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد یہ پانچوں دوست تنگ آ کر غیر قانونی طریقے سے لندن کا سفر کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔ ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ان پانچوں دوستوں کے غیر قانونی طریقے سے لندن کے سفر کی کہانی کو کامیڈی اور جذبات کے ساتھ بہت خوبصورت انداز میں اسکرین پر پیش کیا ہے۔ اس کامیڈی ڈرامہ فلم ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔
Source: Social Media
سوناکشی سنہا کی ظہیر کے ساتھ موج مستیاں، ویڈیو سامنے آگئی
پشپا 2 نے یش کی ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
ناگا چیتنیا کے پیر چھونے پر سوبھیتا تنقید کی زد میں
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے
الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد پشپا 2 کی پبلسٹی اور زیادہ کمائی تھی، رام گوپال ورما
سکندر کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ پر ریلیز کرنے کا اعلان
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
گلوکار اور ریپر بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے جرمانہ
اے آئی نے برازیل کی فٹنس انفلوئنسر کی جسامت پرفیکٹ قرار دیدی
سکندر کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ پر ریلیز کرنے کا اعلان
سوناکشی سنہا کی ظہیر کے ساتھ موج مستیاں، ویڈیو سامنے آگئی
الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد پشپا 2 کی پبلسٹی اور زیادہ کمائی تھی، رام گوپال ورما
اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے ہندستانی مارکیٹ میں 825 کروڑ روپے کمائے