Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ
اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ — November 10, 2026
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ نے بھی افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں افغان ٹیم کے خلاف میچز کھیلنا جاری رکھیں گے۔

اعلامیے میں کرکٹ اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی مقابلوں میں شرکت کو افغان حکومت یا اس کی پالیسیوں کی حمایت نہ سمجھا جائے، افغانستان میں خواتین کرکٹ اور انسانی حقوق کی صورتِ حال بہتر ہونے تک دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے کہا ہے کہ افغان ٹیم کی موجودگی میں کسی سہ فریقی سیریز میں بھی شرکت نہیں کریں گے، افغان ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کیمپس، پریکٹس میچز اور وارم اپ مقابلوں سے بھی گریز کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے پی ایل میں اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کی شرکت کو افغان حکومت کی حمایت تصور نہ کیا جائے، افغانستان سے متعلق فیصلے افغان کرکٹ بورڈ سے رابطوں کے بعد کیے گئے۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ افغان کرکٹ بورڈ کی ٹریننگ سہولتوں کی درخواست جولائی میں مسترد کر دی گئی تھی، ستمبر میں افغانستان نے اے پی ایل کے لیے دوبارہ درخواست دی تھی، افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے باعث یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ نے بھی افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn