National

سائیکلون فینگل: تمل ناڈو کے ڈیلٹا اضلاع میں شدید بارش

سائیکلون فینگل: تمل ناڈو کے ڈیلٹا اضلاع میں شدید بارش

چنئی، 30 نومبر : تمل ناڈو کے ساحل کے قریب سمندری طوفان فینگل کے پہنچنے پر آج چنئی اور کاویری ڈیلٹا اضلاع میں شدید بارش ہوئی ْ۔ وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز اعلیٰ عہدیداروں اور ضلع کلکٹروں کے ساتھ بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام تھوڑی دیر کے بعد آج صبح موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ مزید برآں، شمالی مضافاتی علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی کیونکہ یہ طوفان چنئی کے جنوب مشرق میں تقریباً 140 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ محکمہ موسمیات نے چنئی، کانچی پورم، تروولور، چنگلپٹو، ویلوپورہ، کڈالور اور کلاکوریچی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور شمالی ساحلی اور کاویری ڈیلٹا اضلاع، اندرونی اضلاع سمیت کئی اضلاع میں بہت بھاری بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments