Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

سعودی عرب : ریاض کی جانب داغے گئے حوثیوں کے 3 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سعودی عرب : ریاض کی جانب داغے گئے حوثیوں کے 3 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ
سعودی عرب : ریاض کی جانب داغے گئے حوثیوں کے 3 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ — November 21, 2026
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم اتحاد نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے دارالحکومت ریاض کی جانب دہشت گرد حوثی ملیشیا کے داغے گئے 3 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

اسی طرح اتحادی افواج کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان دیا ہے کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے جنوبی علاقے کی طرف بھیجے گئے ایک ڈرون طیارے کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل سعودی فضائی دفاع نے جازان کے علاقے کی جانب دہشت گرد حوثی ملیشیا کے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو بھی فضا میں روک کر تباہ کر دیا تھا۔

حوثیوں کے یہ حملے اتحادی افواج کی جانب سے الحدیدہ بندر گاہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حوثیوں کی عسکری کوششوں کو سہارا دینے کے لیے مختص 7 جائز فوجی اہداف کو تباہ کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ جمعہ کی فجر صنعا میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک فوجی آپریشن بھی کیا گیا، جو ریاض میں شہری تنصیبات پر حملے کے ایک دن بعد عمل میں لایا گیا۔

آئینی حکومت کی بحالی کے اتحاد نے حوثیوں کی جنگی کوششوں کو سہارا دینے والے اہم ذرائع کو بے اثر بنانے اور ملیشیا کے فوجی اہداف و بیلسٹک صلاحیتوں کو تباہ کرنے کی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم اتحاد نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے دارالحکومت ریاض کی جانب دہشت گرد حوثی ملیشیا کے داغے گئے 3 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn