انتخابی نشان کی جنگ تھانے تک پہنچ گئی! ’خوفزدہ کرکے دستخط کرائے گئے‘، ممتا ترنمول کے خلاف ریتو گروپ کی ایف آئی آر
اپوزیشن لیڈر کا دعویٰ ہے، ”کالی گھاٹ ترنمول کے رہنماو¿ں نے خوفزدہ کرکے اور دھمکیاں دے کر اپنے حلف نامے پر دستخط کرائے ہیں۔“’انتخابی نشان کس کا ہے؟‘ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے ترنمول کے دونوں دھڑوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ اب دونوں گروپوں کے درمیان انتخابی نشان کی جنگ تھانے تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز ہی کالی گھاٹ ترنمول نے ریتو گروپ کے خلاف الیکشن کمیشن میں فرضی دستاویزات جمع کرانے کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے 24 گھنٹے کے اندر ہی ریتبرتا اور اخترالزمان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ممتا گروپ کے خلاف جھوٹے مقدمے کے ذریعے گمراہ کن خبریں پھیلانے کا الزام لگایا اور کالی گھاٹ تھانے پہنچ گئے۔اپوزیشن لیڈر کا دعویٰ ہے، ”کالی گھاٹ ترنمول کے رہنماو¿ں نے خوفزدہ کرکے اور دھمکیاں دے کر اپنے حلف نامے پر دستخط کرائے ہیں۔ لال بتی بجھ چکی اس ڈھکوسلے باز کمپنی کا جھوٹ بند ہونا چاہیے۔“
انتخابی نشان کی جنگ تھانے تک پہنچ گئی! ’خوفزدہ کرکے دستخط کرائے گئے‘، ممتا ترنمول کے خلاف ریتو گروپ کی ایف آئی آر...
Source: Admin