حسین منصوری کے نام پر دھوکہ دہی! کینسر میں مبتلا بچے کے علاج کے لیے جمع کی گئی رقم مزدور والد سے لوٹ لی گئی
صرف 11 ماہ کے کینسر متاثرہ بچے کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے لوگوں سے مدد مانگ کر جمع کی گئی رقم دھوکہ بازوں نے ہڑپ کر لی۔
سوشل میڈیا کی مدد سے بڑی مشکل سے خاندان نے کچھ رقم جمع کی تھی، لیکن وہ بھی ہاتھ سے نکل گئی۔ یہ واقعہ مشرقی بردوان کے آو¿شگرام کا ہے۔ 11 ماہ کے کینسر متاثرہ بچے کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے لوگوں سے مدد مانگ کر جمع کی گئی رقم دھوکہ بازوں نے لوٹ لی۔ اپنی جمع پونجی گنوانے کے بعد اب آو¿شگرام کے راج مستری والدین اس فکر میں پریشان ہیں کہ بچے کا علاج کیسے جاری رکھیں۔ اس دھوکہ دہی کے معاملے میں خاندان نے آو¿شگرام تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، آو¿شگرام کے رہنے والے ریکو میٹے کو محض 11 ماہ کی عمر میں کینسر ہو گیا۔ کولکاتا کے این آر ایس میڈیکل کالج اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق بچے کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر بون میرو ٹرانسپلانٹ ضروری ہے۔ لیکن راج مستری کا کام کرکے والد کے لیے علاج کے بھاری اخراجات برداشت کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا تھا۔ اس کے بعد بچے کے علاج کے لیے محلے کے ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر اپیل کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ اس میں ریکو کے والد کا گوگل پے اسکینر بھی دیا گیا تھا۔ اس اپیل پر متعدد لوگوں نے مالی مدد کی اور اکاو¿نٹ میں تقریباً 24 ہزار روپے جمع ہوئے۔
حسین منصوری کے نام پر دھوکہ دہی! کینسر میں مبتلا بچے کے علاج کے لیے جمع کی گئی رقم مزدور والد سے لوٹ لی گئی...
Source: Admin