Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

گﺅ کشی نہیں ہونے دیں گے“، وزیر اعلیٰ کی سخت وارننگ، گائے کی خدمت کے لیے ریاست دے گی ایک لاکھ روپے

Admin
By Admin
Nov 23, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

گﺅ کشی نہیں ہونے دیں گے“، وزیر اعلیٰ کی سخت وارننگ، گائے کی خدمت کے لیے ریاست دے گی ایک لاکھ روپے
گﺅ کشی نہیں ہونے دیں گے“، وزیر اعلیٰ کی سخت وارننگ، گائے کی خدمت کے لیے ریاست دے گی ایک لاکھ روپے — November 23, 2026
گﺅ کشی نہیں ہونے دیں گے“، وزیر اعلیٰ کی سخت وارننگ، گائے کی خدمت کے لیے ریاست دے گی ایک لاکھ روپے
گائے ماتا کا قتل نہیں کیا جا سکتا۔ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے گﺅ کشی کے معاملے پر سخت وارننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت گائے کی خدمت کے لیے ایک نئی اسکیم شروع کر رہی ہے، جس کا نام ”گوکل مشن“ رکھا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت گائے کی دیکھ بھال کے لیے حکومت ایک لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ریاست میں گائے ماتا کے قتل کو روکنا ممکن ہوا ہے۔ شوبھیندو نے واضح کیا کہ اگر چھپ کر گﺅ کشی کی گئی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
پیر کے روز ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زبردستی گائے ماتا کو قتل نہیں کیا جا سکتا۔ 1950 کے کیٹل ایکٹ میں بھی یہی بات کہی گئی ہے۔ بعد میں ہائی کورٹ کا حکم بھی موجود ہے۔ موجودہ حکومت کی پالیسی اور منشا بھی یہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ گائے پالنے والوں نے عمر رسیدہ اور بیمار گایوں کی دیکھ بھال کے لیے حکومت سے مالی امداد کی درخواست کی تھی۔ ان کی درخواست پر غور کرتے ہوئے آج پیر سے ہی ”گوکل مشن“ اسکیم شروع کر دی گئی ہے۔
گائے پالنے والوں کے علاوہ کوئی بھی شخص، خاندان یا ادارہ اگر بیمار اور عمر رسیدہ گایوں کی خدمت، دیکھ بھال اور حفاظت کرے گا تو اسے سالانہ ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ اس سلسلے میں جلد ہی مخصوص رہنما اصول جاری کیے جائیں گے۔
کابینہ کی میٹنگ میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ گایوں کی تعداد کے حساب سے مالی امداد کی رقم طے کی جائے گی اور مقررہ وقفے پر اسکیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

گﺅ کشی نہیں ہونے دیں گے“، وزیر اعلیٰ کی سخت وارننگ، گائے کی خدمت کے لیے ریاست دے گی ایک لاکھ روپے...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn