Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ہومیوپیتھی کالجوں میں مریضوں کو داخل کرنا لازمی ہوگا، ورنہ سخت کارروائی کی وزیر کی وارننگ

Admin
By Admin
Nov 23, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ہومیوپیتھی کالجوں میں مریضوں کو داخل کرنا لازمی ہوگا، ورنہ سخت کارروائی کی وزیر کی وارننگ
ہومیوپیتھی کالجوں میں مریضوں کو داخل کرنا لازمی ہوگا، ورنہ سخت کارروائی کی وزیر کی وارننگ — November 23, 2026
ہومیوپیتھی کالجوں میں مریضوں کو داخل کرنا لازمی ہوگا، ورنہ سخت کارروائی کی وزیر کی وارننگ
وزیر کا ماننا ہے کہ انڈور وارڈ میں مریضوں کے داخل رہنے سے ڈاکٹروں کی جواب دہی بڑھتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ طریقہ علاج میں بھی لوگوں کی دلچسپی بڑھتی ہے۔
سرکاری ہومیوپیتھی کالجوں کے انڈور وارڈ خالی رکھ کر جان بوجھ کر مریضوں کو داخل نہ کرنے کی شکایات کافی عرصے سے سامنے آ رہی ہیں۔ اب اس معاملے پر ریاست کے وزیر صحت و آیوش ڈاکٹر شاردوت مکھرجی نے ڈاکٹروں کو سخت وارننگ دی ہے۔
ان کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں کا ایک طبقہ جان بوجھ کر مریضوں کو داخل نہیں کرتا، بلکہ جلد از جلد گھر واپس جا کر اپنے نجی کلینک میں وقت گزارنے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔ وزیر نے کہا کہ سرکاری ہومیوپیتھی کالجوں کی ایمرجنسی میں مریض کیوں داخل نہیں ہو رہے ہیں، اس کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا اور باقاعدہ نگرانی کی جائے گی۔
وزیر کا ماننا ہے کہ انڈور وارڈ میں مریضوں کے داخل رہنے سے ڈاکٹروں کی جواب دہی بڑھتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ طریقہ? علاج کے تئیں لوگوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
صرف یہی نہیں، وزیر نے ڈاکٹروں کے ایک ہی مقام پر طویل عرصے تک تعینات رہنے کے معاملے پر بھی سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی ڈاکٹر ایک یا دو دہائیوں سے ایک ہی جگہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے ڈاکٹروں کے تبادلے کا اشارہ بھی دیا ہے۔
وزیر کے مطابق، جس طرح کسی مریض کے طویل عرصے تک ایک ہی حالت میں رہنے سے بیڈ سور ہو جاتے ہیں، اسی طرح ڈاکٹروں کو بھی طویل عرصے تک ایک ہی مقام پر تعینات نہیں رہنا چاہیے۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان تبادلوں کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔ بچوں کے بورڈ امتحانات، والدین کی بیماری، اپنی جسمانی بیماری یا شوہر اور بیوی کے جائے تعیناتی سے متعلق معاملات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ البتہ ان وجوہات کے لیے مناسب دستاویزات اور ثبوت پیش کرنا لازمی ہوگا۔
دوسری جانب، الگ آیوش محکمہ قائم ہونے کے بعد اس کے کام کاج کو آگے بڑھانے کے لیے وزیر نے پہلے ہی آیوش محکمہ کے سکریٹری شرد کمار دویدی اور ڈائریکٹر جنرل آیوش دِویا لوگناتھن کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔
اس میٹنگ میں 30، 60 اور 180 دنوں کا ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ پہلے 30 دنوں میں کون سے کام کیے جائیں گے، اگلے 60 دنوں میں ان پر کتنی پیش رفت ہوگی اور 180 دنوں کے اندر کون سے اہداف حاصل کرنے ہیں، یہ سب طے کر لیا گیا ہے۔ وزیر کے مطابق فی الحال اسی منصوبے کے تحت آیوش محکمہ کے کام انجام دیے جائیں گے۔
ریاست کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں آیوروید اور ہومیوپیتھی کی آو¿ٹ ڈور خدمات شروع کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس کے لیے شام 4 بجے سے 6 بجے تک کا وقت مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ فیکلٹی کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنے والے ایم ڈی اور ایم ایس کورس شروع کرنے اور طویل عرصے سے زیر التوا ترقیوں کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی بھی وزیر نے یقین دہانی کرائی ہے۔
ادھر وزیر کی وارننگ کے بعد ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کے درمیان ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن آف انڈیا (HOMAI) کے آل انڈیا صدر ڈاکٹر شیام کمار مکھرجی نے کہا کہ وہ وزیر کے تمام بیانات سے متفق نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہومیوپیتھی کے ڈاکٹر خود دوائیں تیار نہیں کرتے۔ وہ مریضوں کو جو دوائیں دیتے ہیں، وہ دکانوں سے خریدی جاتی ہیں۔
انڈور وارڈ میں جان بوجھ کر مریضوں کو داخل نہ کرنے کے الزام پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ وزیر کو ایسی مثالیں پیش کرنی چاہئیں جہاں مریض اسپتال میں داخل ہونا چاہتا ہو، لیکن ڈاکٹر اسے داخل کرنے سے انکار کر رہا ہو۔

تاہم، تبادلوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا ہے۔ حکومت کو یقیناً واضح پالیسی بنانے کا اختیار حاصل ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ ہومائی کے زیر اہتمام ہفتے اور اتوار کو سالٹ لیک کے سیکٹر فائیو میں واقع بوس سائنس مندر میں مغربی بنگال ریاستی ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی کانفرنس اور سائنسی سیمینار منعقد کیا گیا تھا۔اس موقع پر شیام کمار مکھرجی کے علاوہ نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی کے سکریٹری ڈاکٹر رجت چٹرجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرلے شرما، ہومائی کی ریاستی شاخ کی جنرل سکریٹری ڈاکٹر کاکلی کنڈو اور پروگرام کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر شوبھمے گھوش سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔

ہومیوپیتھی کالجوں میں مریضوں کو داخل کرنا لازمی ہوگا، ورنہ سخت کارروائی کی وزیر کی وارننگ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn