Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ریکھا پاترا کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا! بغیر مشین کے ان کی طبیعت کیسی رہتی ہے، ڈاکٹرز کرنا چاہتے ہیں جانچ

Admin
By Admin
Nov 23, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ریکھا پاترا کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا! بغیر مشین کے ان کی طبیعت کیسی رہتی ہے، ڈاکٹرز کرنا چاہتے ہیں جانچ
ریکھا پاترا کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا! بغیر مشین کے ان کی طبیعت کیسی رہتی ہے، ڈاکٹرز کرنا چاہتے ہیں جانچ — November 23, 2026
ریکھا پاترا کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا! بغیر مشین کے ان کی طبیعت کیسی رہتی ہے، ڈاکٹرز کرنا چاہتے ہیں جانچ
پیر کی صبح ڈاکٹروں سے ریاست کے وزیر صحت شاردوت مکھرجی اور بی جے پی رہنما ارچنا داس مجمدار نے بات چیت کی۔ ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد بی جے پی رہنما نے کہا، ”ریکھا کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔“
ریکھا پاترا کو پیر کی صبح وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔ اس مشین کے ذریعے مصنوعی طریقے سے ان کی سانسیں چلائی جا رہی تھیں۔ ڈاکٹروں نے یہ قدم اس لیے اٹھایا ہے تاکہ یہ جانچ کی جا سکے کہ مشین کی مدد کے بغیر بی جے پی کی رکن اسمبلی کی طبیعت کیسی رہتی ہے۔
پیر کی صبح ڈاکٹروں سے ریاست کے وزیر صحت شاردوت مکھرجی اور بی جے پی رہنما ارچنا داس مجمدار نے بات چیت کی۔ ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد بی جے پی رہنما نے کہا، ”ریکھا کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ وہ تھوڑی بہت بات بھی کر رہی ہیں۔ انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وہ منہ سے ایک دو قطرے پانی بھی پی سکی ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا، ”منہ کے اندر جمع ہونے والا لعاب پھیپھڑوں میں پہنچنے کی وجہ سے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔ سینے کے سی ٹی اسکین میں اس کا پتہ چلنے کے بعد اینٹی بایوٹک ادویات کی مدد سے اس پر قابو پایا گیا ہے۔“

ارچنا نے مزید بتایا، ”زہر کا کچھ اثر ابھی بھی موجود ہے۔ اس کی وجہ سے دل کی دھڑکن کی رفتار فی الحال زیادہ ہے۔ گردوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، جو ایک اچھی بات ہے۔ پوٹاشیم کی سطح کچھ زیادہ تھی، لیکن اب وہ بھی قابو میں ہے۔“

اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ مزید تقریباً چار دن تک نگرانی میں رکھنے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ خطرہ ٹل گیا ہے یا نہیں۔ تاہم اب تک ان کی صحت میں بہتری کے آثار امید افزا ہیں۔ ڈاکٹر یودھاجیت سین گپتا کی نگرانی میں ایک ماہر امراض گردہ اور ایک ماہر زہریلے مادوں نے بھی ریکھا کا معائنہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کی رات تقریباً 9 بجے ہنگل گنج میں واقع اپنے گھر پر ریکھا اچانک بیمار ہو گئی تھیں۔ انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں بسیرہاٹ سپر اسپیشلٹی اسپتال بھیج دیا گیا۔ رکن اسمبلی تقریباً چار گھنٹے تک وہاں زیرِ علاج رہیں۔ بعد میں طبیعت میں خاطر خواہ بہتری نہ آنے پر انہیں علاج کے لیے کولکاتا منتقل کر دیا گیا۔

ریکھا کے ریفرل کارڈ میں درج ہے کہ اہل خانہ کے مطابق مریضہ کے پیٹ میں زہریلی ’ہربل لاروی سائیڈ‘ دوا چلی گئی تھی۔ اس وقت ان کا بلڈ پریشر 124/70 تھا اور نبض کی رفتار 110 فی منٹ تھی۔ انہیں ہر منٹ چار لیٹر آکسیجن کی ضرورت پڑ رہی تھی۔

ریفرل کارڈ میں ڈاکٹروں نے مزید بتایا کہ مریضہ غنودگی کی حالت میں تھیں اور آواز دینے پر بھی زیادہ ردعمل ظاہر نہیں کر رہی تھیں۔ سینے پر دباو¿ ڈال کر انہیں جگانے کی کوشش کی گئی، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے بعد انہیں کولکاتا کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بسیرہاٹ سب ڈویڑنل اسپتال میں ریکھا کو زہر کے اثرات کم کرنے کے لیے دوائیں اور انجیکشن دیے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے انہیں ایکٹیویٹڈ چارکول کی چھ گولیاں بھی دیں۔ اس کے علاوہ ناک کے ذریعے ایک نلکی ڈال کر معدے سے زہریلے مادے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔جسم میں زہر کے اثرات کم کرنے کے لیے انہیں ایٹروپین اور پرالیڈوکسائم کے انجیکشن دیے گئے۔ بسیرہاٹ اسپتال میں ہی الٹی اور گیس کی دواو¿ں کے ساتھ اینٹی بایوٹک علاج بھی شروع کر دیا گیا تھا۔

ریکھا پاترا کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا! بغیر مشین کے ان کی طبیعت کیسی رہتی ہے، ڈاکٹرز کرنا چاہتے ہیں جانچ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn