Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

وہ ہندووں کی پوجا اور تہواروں میں بھی شرکت کرتے تھے“، 5 بنگلہ دیشیوں کی حقیقت سامنے آتے ہی ہلی کے لوگ حیران

Admin
By Admin
Nov 23, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

وہ ہندووں کی پوجا اور تہواروں میں بھی شرکت کرتے تھے“، 5 بنگلہ دیشیوں کی حقیقت سامنے آتے ہی ہلی کے لوگ حیران
وہ ہندووں کی پوجا اور تہواروں میں بھی شرکت کرتے تھے“، 5 بنگلہ دیشیوں کی حقیقت سامنے آتے ہی ہلی کے لوگ حیران — November 23, 2026
وہ ہندووں کی پوجا اور تہواروں میں بھی شرکت کرتے تھے“، 5 بنگلہ دیشیوں کی حقیقت سامنے آتے ہی ہلی کے لوگ حیران
پولیس ذرائع کے مطابق، تقریباً سات سال قبل بنگلہ دیش کے مہااستھان گڑھ سے ایک مسلم خاندان ہلی سرحد کے راستے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔
سات سال تک اپنی اصل شناخت اور نام چھپا کر ہندو بن کر رہنے والے پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کی حقیقت اتوار کو سامنے آئی۔ اس کے بعد انتظامیہ نے بلڈوزر چلا کر گرفتار پانچوں بنگلہ دیشیوں کے گھر کو منہدم کر دیا۔ الزام ہے کہ یہ خاندان سرکاری زمین پر قبضہ کرکے طویل عرصے سے وہاں گھر بنا کر رہ رہا تھا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد مقامی لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ یہ خاندان تقریباً سات سال پہلے علاقے میں آیا تھا اور ہندوو¿ں کے تمام پوجا پاٹ اور تہواروں میں بھی شرکت کرتا تھا۔ کسی کو ذرا بھی اندازہ نہیں ہوا کہ وہ بنگلہ دیش سے آکر اپنی شناخت چھپا کر علاقے میں رہ رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، تقریباً سات سال قبل بنگلہ دیش کے مہااستھان گڑھ سے ایک مسلم خاندان ہلی سرحد کے راستے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔ الزام ہے کہ ہندو شناخت اختیار کرکے انہوں نے تریم±وہنی پاور ہاو¿س علاقے میں سڑک کے کنارے واقع سرکاری زمین پر قبضہ کیا اور پہلے ایک عارضی جھونپڑی بنا کر رہنا شروع کیا۔ بعد میں اسی جھونپڑی کو پکے مکان میں تبدیل کر دیا گیا۔ تاہم اس پورے معاملے کا انکشاف گزشتہ 13 نومبر کو ہوا۔
معلوم ہوا کہ شیواجی سنگھ کی کالی مورتی کے وسرجن کو لے کر سومن سرکار اور آکاش داس نامی دو نوجوانوں کے درمیان دھکا مکی ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ اسی رات آکاش دھاردار ہتھیار لے کر سومن کے گھر دھمکی دینے پہنچا تھا۔ اگلے دن 14 نومبر کی صبح دونوں خاندانوں کے درمیان تنازع شروع ہونے پر ہلی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تفتیش اور پوچھ گچھ کے دوران آکاش اور اس کے خاندان کی اصل شناخت سامنے آئی۔ اس کے بعد آکاش سمیت خاندان کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں ہولڈنگ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔
مقامی باشندے راجو مہنت نے کہا، ”تقریباً سات سال پہلے یہ خاندان علاقے میں آیا تھا۔ پوجا پاٹ اور تہواروں میں ہندوو¿ں کی طرح ہی شرکت کرتا تھا۔ ان کی اصل شناخت جان کر حیرت ہوئی۔“
صرف راجو ہی نہیں، بلکہ مقامی ایک اور خاتون آسیما منڈل بھی اس واقعے سے حیران ہیں۔ ان کا کہنا ہے، ”ہمیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ بنگلہ دیشی ہیں۔ ہندوو¿ں کے تمام پروگراموں میں شریک ہوتے تھے اور سب سے اچھے طریقے سے بات کرتے تھے۔ کسی بھی بات سے شک کرنے کی کوئی وجہ پیدا نہیں ہوئی۔“
تاہم پولیس اور انتظامیہ نے جس طرح کارروائی کی ہے، اس سے مقامی لوگ خوش ہیں۔ دوسری جانب، بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ہلی علاقے میں شناخت چھپا کر یہ پانچوں بنگلہ دیشی شہری آخر کیوں رہ رہے تھے، پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

وہ ہندووں کی پوجا اور تہواروں میں بھی شرکت کرتے تھے“، 5 بنگلہ دیشیوں کی حقیقت سامنے آتے ہی ہلی کے لوگ حیران...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn