Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

مسائل کی نشاندہی کے لیے عوام کے ساتھ 25 دن گزاریں گے عوامی نمائندے

Admin
By Admin
Nov 23, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

مسائل کی نشاندہی کے لیے عوام کے ساتھ 25 دن گزاریں گے عوامی نمائندے
مسائل کی نشاندہی کے لیے عوام کے ساتھ 25 دن گزاریں گے عوامی نمائندے — November 23, 2026
مسائل کی نشاندہی کے لیے عوام کے ساتھ 25 دن گزاریں گے عوامی نمائندے
یہ پروگرام یکم دسمبر سے شروع ہو کر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یومِ پیدائش، 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔
مقصد عام لوگوں کے درمیان رہ کر ان کی سہولیات، پریشانیوں اور مسائل کو سمجھنا اور انہیں حل کرنا ہے۔ عیش و آرام کی زندگی، گاڑیوں کے قافلے اور کارکنوں و حامیوں کے ہجوم سے دور رہ کر مسلسل 25 دن تک بڑے سے چھوٹے تمام لیڈروں، وزراءاراکینِ پارلیمنٹ اور اراکینِ اسمبلی کو دوسرے اضلاع کے مختلف اسمبلی حلقوں میں جا کر عام لوگوں کے ساتھ رہنا ہوگا۔ انہیں پارٹی کے عام کارکنوں، بوتھ اور منڈل صدور کے گھروں میں قیام کرنا ہوگا اور ضرورت پڑنے پر دھرم شالہ میں بھی رات گزارنی ہوگی۔ اس پروگرام کا نام ”سیوا دوت“ رکھا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی کے وزراء اور اراکینِ اسمبلی کو عام لوگوں کے ساتھ گھل مل کر ان کے مسائل، مشکلات اور شکایات سننی ہوں گی۔ صرف یہی نہیں، اس پروگرام کے تحت دوسرے اضلاع سے آنے والے لیڈر اور وزراء علاقے کے پرانے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کی باتیں بھی سنیں گے۔ اس کے ذریعے یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ متعلقہ اسمبلی حلقے میں رکنِ اسمبلی کتنا کام کر رہے ہیں۔ اس طرح اس پروگرام کے ذریعے ہر اسمبلی حلقے کی رپورٹ کارڈ بھی تیار ہو جائے گی۔
بی جے پی کا یہ ”سیوا دوت“ پروگرام یکم دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے پارٹی کا بنیادی مقصد عام لوگوں کے رجحان کو سمجھنا اور سرکاری خدمات و اسکیموں کی زمینی حقیقت کا جائزہ لینا ہے۔ یہ مہم یکم دسمبر سے شروع ہو کر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یومِ پیدائش، 25 دسمبر تک جاری رہے گی۔

مسائل کی نشاندہی کے لیے عوام کے ساتھ 25 دن گزاریں گے عوامی نمائندے...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn