شیوالیہ چریٹی مشن ٹرسٹ کی جانب سے فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ
شیوالیہ چریٹی مشن ٹرسٹ کی جانب سے ہوڑہ ضلع کے پم ایم بستی بگان میں ایک میگا فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میںکافی تعداد میں مریضوں نے آکر اپنے ہیلتھ کا چیک اپ کرایا۔ یہاں آئی چیک اپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ وہاں بھی کافی لوگوں نے اپنی آنکھوں کی جانچ کرائی۔ اس موقع پر موجود ادارہ کی صدر شبانہ سید نے کہا کہ یہاں ہمیشہ گاہے گاہے اسی طرح سے فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا اہتمام کیا جا تا ہے۔ یہاں لوگوں کے ہیلتھ کی جانچ کے بعد انہیں دوائیاں مفت دی گئیں۔اس کے علاوہ جن لوگوں نے آنکھ کی جانچ کی گئی انہیں چشمہ مفت دیا جائے گا اور اگر کسی کی آنکھ کے آپریشن کی ضرورت پڑی تو ان کا آپریشن بھی کرایا جائے گا۔ انہوںنے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ یہاں ان کی نگرانی میں ایک سنٹر چلتا ہے جہاں لڑکیوں کو مفت میں سلائی کا کام سکھایا جا تاہے۔ اس کے علاوہ اسی سنٹر میں لائبریری بھی قائم کی گئی اور پڑھنے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ جو بچے یہاں آکر پڑھنا چاہے تو وہ یہاں اپنے امتحان وغیرہ کی تیاری کر سکتے ہیں۔ یہاں وائی فائی مفت ہے۔ تعلیم کے سلسلے میں طلبا و طالبات وائی فائی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس طرح شبانہ سید کی قیادت میں علاقے میں ایک بڑا کام ہورہا ہے۔ کئی بچوں نے یہاں سے تیاری کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔
اس فری ہیلتھ چیک اپ کے موقع پر جو لوگ موجود تھے ان میں ادارہ کی فاﺅنڈر صدر شبانہ سید کے علاوہ چیئر مین سرور جمال، صدر شمیم اختر، جنرل سکریٹری ارباز علی، ٹریزر فرہانہ سید، وائس پریسیڈنٹ ظہور حسین، لیگل ایڈ وائزر محمد عارف، آبزرور محمد قاسم، سکریٹری پی آر اے محمد تسلیم ایڈو کیٹ ابرار، وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
شیوالیہ چریٹی مشن ٹرسٹ کی جانب سے فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ...
Source: Admin