پانچواں کھیلو انڈیا کھیلو اوپن انٹرنیشنل کیک باکسنگ فل کنٹکٹ کراٹے چمپیئن شپ
پانچواں کھیلو انڈیا کھیلو اوپن انٹرنیشنل کیک باکسنگ فل کنٹکٹ کراٹے چمپیئن شپ ہونے جا رہا ہے۔ ہوڑہ ضلع کے ویلس گلوبل اسکول ہوڑہ ویسٹ بنگال میں یہ چمپیئن شپ ہوگا جس میں ہندوستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور نیپال کے کھلاڑی اس میں حصہ لیں گے۔ آج اس سلسلے میں یہاں ویلس گلوبل اسکول میں ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں سیہان امتیاز انصاری اور دیگر ذمہ داروں نے حصہ لیا۔ اس سلسلے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیہان انصاری نے بتایاکہ یہ پانچواں چمپیئن شپ ہے ۔ اس سے قبل چار بار اس طرح کے چمپین شپ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو جنوری 2027سے دو دنوںکے لئے یہ چمپیئن شپ ہوگا۔ اس کے لئے انٹری شروع ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں کھیلو انڈیا کھیلو اوپن انٹرنیشنل کیک باکسنگ کے فیس بک پیج پر جاکر رابطہ کرسکتے ہیں۔اس کا افتتاح چیف منسٹر شوبھندو ادھیکاری کریں گے۔ اس موقع پر علاقے کے ایم ایل اے سنجے سنگھ، اور امیش رائے موجود رہیں گے۔
پانچواں کھیلو انڈیا کھیلو اوپن انٹرنیشنل کیک باکسنگ فل کنٹکٹ کراٹے چمپیئن شپ...
Source: Admin