ویلنگٹن(23 نومبر ): کالج کی کلاسز چھوڑ کر نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ویلنگٹن ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے والے نوجوان طلبہ ٹی وی کیمروں کی آنکھ سے نہ بچ سکے اور لائیو نشریات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز کا دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے لیے قریبی کالج کے چند طلبہ اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے۔ طلبہ اسٹینڈز میں بیٹھے بڑے پُرسکون انداز میں برگر کھانے میں مصروف تھے کہ اچانک اسٹیڈیم کے کیمروں کا رخ ان کی جانب مڑ گیا اور انہیں بڑی اسکرین سمیت براہ راست ٹی وی پر دکھا دیا گیا۔
جیسے ہی نوجوان شائقین نے اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر خود کو دیکھا تو وہ سٹپٹا گئے اور کیمرے کی نظر سے بچنے کے لیے اپنے چہرے چھپانے کی کوشش کرنے لگے، تاہم اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
کالج سے بھاگ کر میچ سے لطف اندوز ہونے والے ان طلبہ کی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس دلچسپ صورتحال پر میچ کے کمنٹیٹرز نے بھی خوب مزاحیہ تبصرے کیے، جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان طلبہ کا کالج اسٹیڈیم کے بالکل سامنے سڑک پار ہی واقع ہے۔
ویلنگٹن(23 نومبر ): کالج کی کلاسز چھوڑ کر نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ویلنگٹن ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے والے نوجوان طلبہ ٹی وی کیمروں کی آنکھ سے نہ بچ سکے اور لائی...
Source: Admin