Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ پر سلمان خان سخت غصہ ہوگئے، ٹرولرز کو کرارا جواب

Admin
By Admin
Sep 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ پر سلمان خان سخت غصہ ہوگئے، ٹرولرز کو کرارا جواب
کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ پر سلمان خان سخت غصہ ہوگئے، ٹرولرز کو کرارا جواب — September 21, 2026
بولی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے اداکارہ کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والوں پر سخت برہمی کا اظہار کر دیا۔

بگ باس 20 کے ویک اینڈ کا وار ایپیسوڈ کے دوران سلمان خان آن لائن ٹرولنگ پر سخت غصے میں نظر آئے۔ انہوں نے کیمرے کے سامنے اپنی شرٹ اتار دی اور ٹرولرز کو چیلنج دیا کہ وہ ان پر تنقید کر کے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزن بڑھنے اور عمر ڈھلنے پر انہیں بھی ٹرول کیا جاتا ہے۔

سلمان خان نے کسی کی ظاہری شکل پر تبصرے کرنے کے پیچھے کارفرما ذہنیت پر سوال اٹھایا اور لوگوں کو نصیحت کی کہ وہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے خود اپنے گریبان میں جھانکیں۔


اداکار نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ خواتین کو ماں بننے کے بعد طعنے دیے جاتے ہیں جو حمل کے بعد موٹاپے کا شکار ہو جاتی ہیں، حاملہ ہونے اور وزن بڑھنے پر کسی کو بھی کیوں ٹرول کیا جانا چاہیے؟ خواتین جب تیار ہوں گی تو وہ کام پر بھی واپس آ جائیں گی اور اپنی فٹنس بھی بحال کر لیں گی۔

اگرچہ سلمان خان نے کترینہ کیف کا نام براہ راست نہیں لیا لیکن ان کے یہ ریمارکس اداکارہ پر حمل کے بعد ان کے حلیے کو لے کر کی جانے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ کے تناظر میں سامنے آئے۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

بولی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے اداکارہ کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والوں پر سخت برہمی کا اظہار کر دیا۔ بگ باس 20 کے ویک اینڈ کا وار ایپیسوڈ کے دوران سلمان خان آن لائن ٹرولنگ پر...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn