Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اٹلی کے اسکولوں میں برقعہ اور نقاب پر پابندی لگانے کا اعلان

Admin
By Admin
Sep 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

اٹلی کے اسکولوں میں برقعہ اور نقاب پر پابندی لگانے کا اعلان
اٹلی کے اسکولوں میں برقعہ اور نقاب پر پابندی لگانے کا اعلان — September 21, 2026
اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے اسکولوں میں طالبات کے برقعہ اور نقاب کرنے پر پابندی لگانے اور فی کلاسوں پر غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جورجیا میلونی نے اپنی قوم پرست قدامت پسند جماعت برادرز آف اٹلی کے یوتھ ونگ کے اجتماع میں یہ بھی اعلان کیا کہ غیر ملکی طلبہ کے والدین کیلیے اطالوی زبان کے اسباق لازمی ہوں گے جو اسکول سسٹم میں ضم ہونے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے نزدیک جو بھی اٹلی آتا ہے اور یہاں اپنا مستقبل بنانا چاہتا ہے اسے ہماری زبان سیکھنی چاہیے، ہماری ثقافت کو سمجھنا چاہیے اور ہمارے قوانین کا احترام کرنا چاہیے، ان کا خیرمقدم کرنے کا یہی واحد سنجیدہ طریقہ ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ وہ فی کلاس غیر ملکی طلبہ کی تعداد پر قانونی حد نافذ کریں گی۔ اطالوی قانون کے تحت فی کلاس اور اسکول میں غیر ملکی طلبہ کی 30 فیصد حد پہلے ہی موجود ہے۔ جورجیا میلونی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس میں کیا تبدیلی آئے گی۔

اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے اسکولوں میں طالبات کے برقعہ اور نقاب کرنے پر پابندی لگانے اور فی کلاسوں پر غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn