Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

دہلی ایس آئی آر: ’میں جواب نہیں دوں گا‘، الیکشن کمیشن کے نوٹس پر کپل سبل کا ردعمل

Admin
By Admin
Sep 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

دہلی ایس آئی آر: ’میں جواب نہیں دوں گا‘، الیکشن کمیشن کے نوٹس پر کپل سبل کا ردعمل
دہلی ایس آئی آر: ’میں جواب نہیں دوں گا‘، الیکشن کمیشن کے نوٹس پر کپل سبل کا ردعمل — September 21, 2026
راجیہ سبھا رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے دہلی میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر الیکشن کمیشن پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ سبل نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا نام لیتے ہوئے کہا کہ جب ان کے پرانے ووٹر ریکارڈ کا ملان ہو چکا ہے، بی ایل او ان کے دستاویزات اور فارم پر دستخط کر چکا ہے اور ان کا نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں بھی موجود ہے، تو انہیں ’اَن میپڈ ود لاسٹ ایس آئی آر‘ زمرے میں نوٹس کیوں بھیجا گیا؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب وہ شہری نہیں ہیں؟

سینئر وکیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں اس نوٹس کی اطلاع خود الیکشن کمیشن سے نہیں بلکہ ایک فون کال کے ذریعے ملی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے یہاں بھی نوٹس کی کوئی فزیکل کاپی نہیں پہنچی ہے۔ سبل کے مطابق ویب سائٹ پر نوٹس کی معلومات دیکھنے کے بعد انہوں نے اپنے دفتر سے اس کی تصدیق کرائی، لیکن وہاں بھی نوٹس نہیں ملا۔


پریس کانفرنس میں سبل سے پوچھا گیا کہ کیا وہ نوٹس کے خلاف عدالت جائیں گے؟ اس پر انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب ملان ہو چکا ہے تو میں عدالت کیوں جاؤں گا؟ نام کاٹنے دو ان کو۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ووٹ کو غلط طریقے سے کاٹے جانے کی شکایت لے کر سپریم کورٹ میں درخواست گزار بن کر نہیں جائیں گے۔ ملک کو یہ دیکھنا چاہیے کہ آخر اس عمل میں کیا ہو رہا ہے۔

کپل سبل نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید اعداد و شمار جمع کریں گے اور انہیں عوام کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ووٹر لسٹ تیار کرنے کے عمل میں کس طرح کی بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق یہ پورا عمل 2029 کے انتخابات کی تیاری سے بھی جڑا ہوا ہے۔ سبل نے آخر میں کہا کہ وہ آئندہ بھی اس معاملے پر بات کریں گے اور مزید اعداد و شمار کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

راجیہ سبھا رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے دہلی میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر الیکشن کمیشن پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ سبل نے چیف الیکشن کمشنر گیان...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn