امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر ’فیصلہ کن موڈ‘ میں ہیں اور ’بہت بڑی چیزیں‘ آنے والی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی صدر نے فاکس نیوز کے نمائندے ٹری ینگسٹ کو بتایا ایران ’رویہ درست کرے‘ لیکن انہوں نے کہا کہ وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مل سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا ایران کے لیے میز پر موجود چوائسز میں ان کا صفایا کرنا، انہیں معاشی طور پر تباہ ہونے دینا یا معاہدہ کرنا شامل ہے۔
صدر نے کہا میرا سوال یہ ہے کہ میں پورے ملک کو کب اور کیسے تباہ کروں؟ بہتر ہے کہ وہ رویہ درست کریں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اس ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ امریکی صدر سے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا وہ اس کے لیے ’شاید تیار‘ ہوں گے۔
تہران پر واشنگٹن اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کے آغاز کے تقریبا سات ماہ بعد امریکہ اور ایران تناؤ کا شکار ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق ایران کے اعلی مذاکرات کار محمد باقر نے اتوار کو کہا کہ تہران نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو سٹریٹیجک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اپنی شرائط سے آگاہ کیا ہے۔
امریکی فوجی حکام نے سنیچر کو کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے خلیج سے خام تیل، قدرتی گیس اور کارگو کی ترسیل گزشتہ دو ہفتوں میں چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ایڈمرل بریڈ کوپر نے بتایا امریکی افواج نے ’کوآرڈینیٹ پروٹیکشن‘ فراہم کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے دو ہزار تجارتی جہازوں کے گزرنے میں معاونت کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر ’فیصلہ کن موڈ‘ میں ہیں اور ’بہت بڑی چیزیں‘ آنے والی ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق امریکی صدر نے فاکس نیوز کے نمائندے ٹری ینگسٹ کو...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments